جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

افغانستان نے ٹی-20 میچ میں آئرلینڈ کو 10 رنوں سے ہرایا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-19
in کھیل
A A
ایشیا کپ: افغانستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل 2026 کا سفر: شاندار آغاز لیکن مایوس کن انجام

اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت نیدرلینڈز کو 24 رن سے شکست دے دی

شارجہ// محمد نبی کی 59 رنوں کی شاندار نصف سنچری اور کپتان راشدخان کی آل راؤنڈر کارکردگی کی بدولت افغانستان نے دوسرے ٹی-20 میچ میں آئرلینڈ کو 10 رنز سے شکست دے دی۔
153 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آئرلینڈ کا آغاز اچھا رہا اور اینڈی بالبرنی اور پال اسٹرلنگ کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 49 رنز جوڑے۔ اینڈی بالبرنی نے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 44 گیندوں پر 45 رن بنائے۔ گیرتھ ڈیلانی نے 18 گیندوں پر 39 اور کپتان پال اسٹرلنگ نے 25 رنز بنائے۔ لورکن ٹکر 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ 12ویں اوور میں کرٹس کیمفر چھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ آئرلینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر صرف 142 رنز بنا سکی اور 10 رنز سے میچ ہار گئی۔
افغانستان کی جانب سے راشد خان نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ ننگیالیا کھروٹے کو دو وکٹ ملے۔ فضل الحق فاروقی اور محمد نبی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کا آغاز اچھا نہیں رہا اور سلامی بلے باز رحمان اللہ گرباز دوسرے اوور میں تین رن بناکرپویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد ابراہیم زدران بھی پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ایک وقت افغانستان نے چار اوورز میں 14 رنز پر چار وکٹیں گنوا دی تھیں۔ اس کے بعد محمد نبی نے صدیق اللہ اتل کے ساتھ مل کر اننگ کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 79 رنز کی شراکت ہوئی۔ صدیق اللہ اتل نے 32 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔ وہیں محمد نبی نے 38 گیندوں پر چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 59 رنز کی اننگ کھیلی۔ اس جیت میں کپتان راشد خان نے اہم کردار ادا کیا، انہوں نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 12 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 25 رنز بنائے۔ افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 152 رنز بنائے۔
آئرلینڈ کی جانب سے مارک ایڈیئر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جوش لٹل اور بیری میکارتھی کو دو دو وکٹ ملے۔ بین وائٹ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس جیت کے ساتھ ہی افغانستان نے آئرلینڈ کے ساتھ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسمبلی الیکشن کا انعقادترجیح نہیں

Next Post

سوریہ کمار کے آئی پی ایل میں پہلے میچ میں کھیلنے پر شبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
کھیل

ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل 2026 کا سفر: شاندار آغاز لیکن مایوس کن انجام

2026-06-05
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت نیدرلینڈز کو 24 رن سے شکست دے دی

2026-06-05
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
Next Post
کسی بھی نمبر پر بلے بازی کرسکتا ہوں : سوریہ کمار یاد و

سوریہ کمار کے آئی پی ایل میں پہلے میچ میں کھیلنے پر شبہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.