ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پولیس پر امن انتخابات کیلئے پوری طرح تیار:بردی

’منشیات کیخلاف مہم کے مثبت نتائج بر آمد ہو رہے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-17
in مقامی خبریں
A A
عہدہ سنبھالنے کے بعد آئی جی پی کا سینئر افسران کے ساتھ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج ودھی کمار بردی نے ہفتے کئے روز کہاکہ منشیات کے کاروبار کو نیست و نابود کرنے کی خاطر جموں وکشمیر پولیس پر عزم ہے ۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں پر امن انتخابات کے انعقاد کی خاطر پوری طرح سے تیار ہیں۔
ان باتوں کا اظہار بردھی نے کولگام میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
آئی جی کشمیرنے کہاکہ منشیات کا قلع قمع کرنے کی خاطر جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر مہم شروع کی گئی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ ایک سماجی مسئلہ ہے لہذا منشیات کے کاروبارکو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کی خاطر پولیس کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرئے گی۔
پارلیمانی چناؤ کے پر امن انعقاد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں آئی جی کشمیر نے کہاکہ پولیس کسی بھی بڑے ایونٹ کیلئے تیار رہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جہاں تک لوک سبھا انتخابات کا تعلق ہے تو جموں وکشمیر پولیس نے بھی اس ضمن میں تیاریاں شروع کی ہیں۔
آئی جی کشمیر نے کہاکہ جموںوکشمیر پولیس کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے ۔
اس سے قبل آئی جی کشمیر نے ڈی ایچ پورہ کولگام میں سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ کے دوران جنوبی کشمیر کے سبھی سینئر آفیسران کو ہدایت دی گئی کہ دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو پوری طرح سے ختم کرنے کے ساتھ ساتھ جرائم اور منشیات سے متعلق مقدمات میں معیاری تفتیش پر توجہ مرکوز کریں۔آئی جی کشمیر نے آفیسران پر زور دیا کہ وہ پولیسنگ کے مجموعی کام میں بہتری لائے ۔
میٹنگ کے دوران آئی جی کشمیر نے آفیسران کو احکامات جاری کئے کہ وہ عوامی شکایت کا ازالہ کرنے کی خاطر خصوصی طورپر اپنی توجہ مرکوز کریں۔انہوں نے سبھی سیکورٹی ایجنسیوں کے مابین قریبی تال کوبنائے رکھنے اور موثر پولیسنگ پر زور دیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بردی نے افسروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی سیکورٹی واقعے سے نمٹنے کے لئے فوری کارروائیوں کو یقینی بنائیں۔آئی جی پی نے مجموعی سیکورٹی صورتحال کے استحکام کے لئے مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مضبوط تعاون پر زور دیا۔
آئی جی پی کشمیر نے سیکورٹی ایجنسیوں اور عوام کے درمیان تعاون اور اعتماد کی بنیادوں پر مثبت تعلقات اور انٹیلی جنس شیئرنگ میکانزم کو مضبوط بنانے پربھی زور دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایل جی سنہا کا دہلی میںکالج آف کامرس کے بزنس کنکلیو سے خطاب

Next Post

انتظامیہ نے لوک سبھا انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل کی ہیں :بدھوری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
’سرکاری اراضی کا تحفظ ناگزیر‘

انتظامیہ نے لوک سبھا انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل کی ہیں :بدھوری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.