پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اور اسمبلی الیکشن…

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-03-17
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

چلئے صاحب جو ہونا تھا وہ ہوا …اور ہوا یہ کہ…کہ ہوا کچھ بھی نہیں ۔ ہونے کو تو بہت کچھ ہوا … لوک سبھا الیکشن کا شیڈول سامنے لایا گیا… کچھ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخیں بھی دی گئیں… لیکن… لیکن صاحب ہم وہیں کے وہیں رہے … ہمارے بارے میں کوئی بات نہیں ہو ئی … یوں تو جموں کشمیر میں بھی الیکشن ہو ں گے… پانچ مرحلوں میں ہوں گے‘ لیکن… لیکن وہ الیکشن نہیں ہوں گے جن کا سب کو انتظار ہے… اسمبلی الیکشن نہیں ہوں گے… گرچہ انتخابی کمیشن نے کہا …یہ کہا کہ جموں کشمیر میں بھی اسمبلی الیکشن’ Due‘ہیں… لیکن… لیکن یہ بات ہم کئی برسوں سے سنتے آئی ہیں…البتہ وہ بات ہم نہیں سن رہے ہیں جو ہم سننا چاہتے ہیں… یہ سننا کہ … کہ جموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن فلاں تاریخ سے ہوں گے… یہ بات ہمیں سننے کو نہیں مل رہی ہے… ہمیں امید تھی… امید کیا ‘سچ پو چھئے تو…تو یقین بھی تھا کہ… کہ آج ہماری بھی بات ہو گی…آج ہماری بھی بات بن جائیگی اور… اور اس لئے بن جائیگی کہ… کہ موقع بھی ہے اور دوستور بھی… لیکن صاحب … جب بات ہماری ہوتی… جموں کشمیر کی ہوتی ہے تو…تو…’لیکن،ویکن‘اگر‘ مگر‘ کا عمل دخل ہو تا ہے… بہت زیادہ عمل دخل ہو تا ہے… اور اب کی بار بھی ایسا ہی ہوا… گرچہ الیکشن کمیشن نے کوئی اگر اور مگر ‘لیکن ویکن کی بات نہیں کی اور… اور اس لئے نہیں کی کہ اس نے جموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن میں کسی بھی تاخیر سے انکار کیا… سرے سے ہی انکار کیا ۔رہی یہ بات کہ جموں کشمیر میں اگر الیکشن ’Due‘ ہیں تو… تووہ کیا چیز ہے جو کمیشن کو جموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن کے انعقاد سے روک رہی ہے… کہ اگر جموں کشمیر میں لوک سبھا الیکشن ہو سکتے ہیں تو… تو اسمبلی الیکشن کیوں نہیں ہو سکتے ہیں … تو… تو صاحب کمیشن نے سارا ملبہ جموں کشمیر کی انتظامیہ پر ڈال دیا … یہ کہتے ہوئے ڈال دیا کہ … کہ کم و بیش ایک ہزار امیدواروں کو سکیورٹی فراہم کرنی پڑے گی جو اس وقت ممکن نہیں ہے۔لیکن… لیکن جونہی لوک سبھا الیکشن ہوں گے تو… تو جموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن کرائے جائیں گے۔لیکن صاحب یہ کشمیر … کشمیر ہے۔یہاں بہت کچھ کہا جاتا ہے اور… اور جتنا کہا جاتا ہے اس سے کئی گنا زیادہ چھپایا بھی جاتا ہے… جیسے یہ کہ اصل میں جموں کشمیر میں لوک سبھا کے ساتھ ہی اسمبلی الیکشن کیوں نہیں کرائے جا رہے ہیں کہ… کہ اللہ میاں کی قسم ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور ہو تے ہیں۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوک سبھا انتخابات 19 اپریل سے یکم جون تک سات مرحلوں میں ہوں گے

Next Post

پرینکا گاندھی لداخ کی حمایت میں

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

پرینکا گاندھی لداخ کی حمایت میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.