نئی دہلی//
روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر‘ نتن گڈکری نے ایک مراسلہ میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں نیشنل ہائی وے ۴۴۴پر شوپیان بائی پاس کی تعمیر کیلئے مختص۴۴ء۲۲۴کروڑ روپے کو منظوری دی گئی ہے ۔
شوپیاں بائی پاس کو دو لین میں تبدیل کیا جائے گا اور سڑک کے اطراف کو کنکریٹ کیا جائے گا۔ شوپیاں ضلع میں۹۲۵ء۸کلومیٹر کا یہ ڈولپمنٹ ای پی سی موڈ میں مکمل کیا جائے گا۔
گڈکری نے کہا کہ شوپیاں ضلع کو ایک طرف پلوامہ سے اور دوسری طرف جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کولگام سے جوڑنے والا یہ منصوبہ اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے ۔ اس سے شوپیاں ضلع میں سیب کے کاشتکاروں کو سہولت ملے گی، جسے جنوبی کشمیر میں’وادی کا ایپل باؤل‘کہا جاتا ہے ، اپنی پیداوار کو سڑک کے ذریعے تیزرفتار سے منڈیوں تک پہنچانے میں مدد فراہم کرے گی ۔
مرکزی وزیر کا مزید کہنا تھا’’بڑھتے ہوئے کنیکٹیویٹی اور سڑک کی حفاظت کے اقدامات کے ذریعے پراجیکٹ کا بڑا اثر پڑے گا۔‘‘