ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بانڈی پورہ پولیس نے ملی ٹینٹ ماڈیول کا پردہ فاش کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-17
in اہم ترین
A A
بانڈی پورہ پولیس نے ملی ٹینٹ ماڈیول کا پردہ فاش کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
جموںکشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹ ماڈیول کا پردہ فاش کرکے سات جنگجو /اعانت کاروں کی گرفتاری عمل میں لاکر اُن کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور چھ گاڑیاں ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بانڈی پورہ میں حال کے دنوں میں ہوئے انکاونٹروں کے بعد سیکورٹی فورسز نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرکے پاکستانی تربیت یافتہ سرگرم جنگجو اور دو ہابئیرڈ ملی ٹینٹ اور چار اعانت کاروں سمیت آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا۔
ترجمان نے بتایا کہ سرگرم جنگجو کی شناخت عارف اعجاز شہری ولد اعجاز احمد عرف انفال ساکن نادی ہل بانڈی پورہ کے بطور ہوئی اور وہ ۲۰۱۸میں واہگہ سرحد کے ذریعے پاکستان چلا گیا اور وہاں پر اسلحہ وگولہ بارود کی تربیت حاصل کرکے بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے لئے سرگرمی کے ساتھ کام کر رہا تھا۔
ترجمان کے مطابق دو ہابئیرڈ ملی ٹینٹوں کی شناخت اعجاز احمد ریشی ولد عبدالمجید ساکن رامپورہ اور شارق احمد لون ولد محمد صادق لون ساکن گنڈ پورہ کے بطور ہوئی ہے ۔اُن کے مطابق مذکورہ ملی ٹینٹوں کو بانڈی پورہ ضلع میں سیکورٹی فورسز اور پولیس پر حملہ کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔
علاوہ ازیں چار ملی ٹینٹ معاونین کی شناخت ریاض احمد میر عرف مہتا شہری ولد غلام محمد میر ساکن پلان بانڈی پورہ، غلام احمد وازہ عرف گل باب ولد غلام قادر وازہ ساکن توحید آباد باغ ، مقصود احمد ملک ولد محمد جمال ملک ساکن چھٹے بانڈی آرگام اور ایک دوشیزہ شیما شفیع وازہ دختر محمد شفیع ساکن توحید باغ کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ گرفتار جنگجو اور اعانت کار بانڈی پورہ ضلع میں سرگرم جنگجووں کی مدد اعانت اور اُنہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے کام پر مامور تھے ۔
ترجمان کے نے گرفتار خاتون اعانت کار کے بارے میں بتایا کہ وہ جنگجووں کو وائی فائی ہارٹ سپارٹ، رہائشی سہولیات کے ساتھ ساتھ ملی ٹینٹوں کوقصبہ بانڈی پورہ میں ایک جگہ سے دوسری جگہ لیجانے میں بھی پیش پیش تھیں۔
پولیس نے کہاکہ گرفتار شدگان کے قبضے سے قابل اعتراض مواد، اسلحہ وگولہ بارود جن میں دو پستول، تین پستول میگزین‘۲۵پستول گولیوں کے راونڈ، تین ہینڈ گرینیڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے ۔
علاوہ ازیں ایک ایکو گاڑی کو بھی برآمد کیا گیا جس کے ذریعے ملی ٹینٹوں کو بانڈی پورہ سے نوگام، پانتھ چوک سے سری نگر پہنچانے کا کام کیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق تین سکوٹیز کو بھی ضبط کیا گیا جس کے ذریعے گرفتار اعانت کار سیکورٹی فورسز کی نقل وحرکت کے بارے میں جانکاری حاصل کرکے اس بارے میں ملی ٹینٹوں کو جانکاری فراہم کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ ایک ماروتی کار اور ایک پلسر موٹر سائیکل کو بھی ضبط کیا گیا۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان نہیں چاہتا ہے کہ کشمیر میں لوگ امن کی سانس لیں:بی جے پی

Next Post

پاکستان نے کشمیر میں ’پراکسی‘ تنظیموں کی تشکیل دی ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
شمالی کشمیر کے فوجی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی کا دورہ لائن آف کنٹرول

پاکستان نے کشمیر میں ’پراکسی‘ تنظیموں کی تشکیل دی ہے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.