نئی دہلی//
لوک سبھا انتخابات کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی۱۹۵؍امیدواروں کی فہرست میں دہلی کی پانچ میں سے چار سیٹوں پر امیدوار تبدیل کرنے پر کانگریس نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ آخر ان ارکان پارلیمنٹ کا ٹکٹ کس بنیاد پر کاٹا گیا ہے ؟
کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست پر کہا کہ جن ممبران پارلیمنٹ کے ٹکٹ کاٹے گئے ہیں اگر وہ قابل نہیں تھے تو بی جے پی کو بتانا چاہئے کہ ان ناکارہ ممبران پارلیمنٹ کو عوام پر کیوں مسلط کیا گیا۔
پون نے ٹویٹ کیا’’ٹکٹ کیوں کاٹا؟ کیا یہ ممبران پارلیمنٹ ناکارہ تھے ؟ اگر وہ نااہل تھے تو بی جے پی کو ان ووٹروں سے معافی مانگنی چاہئے جن پر نااہل ممبران اسمبلی کو مسلط کیا گیا تھا۔ کیا اس بار مودی جی کے نام کا جادو میناکشی لیکھی، پرگیہ ٹھاکر، رمیش بدھوری، پرویش ورما کو نہیں جیتا سکتا۔‘‘