منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بی جے پی کی امیداروں کی پہلی فہرست جاری

وزیر اعظم مودی‘ وزیر داخلہ امت شاہ ‘وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت ۱۹۵ ؍امیدوار پہلی فہرست میں شامل  

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-03
in اہم ترین
A A
ڈی جی پیز کی میٹنگ میں جموں کشمیر کی سکیورٹی صورتحال پر بھی بات ہو گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

نئی دہلی//
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے۱۸ویں لوک سبھا انتخابات کیلئے ہفتہ کو۱۹۵؍امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کیا، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سمیت۳۴کابینی اور ریاستی وزراء ، اور دو سابق وزرائے اعلیٰ کے نام شامل ہیں۔
۲۹فروری کو پارٹی کے مرکزی دفتر میں وزیر اعظم مودی کی موجودگی میں اور بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا کی صدارت میں منعقدہ پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی پوری رات چلی میٹنگ میں ان ناموں کو منظوری دی گئی۔
بی جے پی کے جنرل سکریٹری ونود تاوڑے اور پارٹی کے نائب صدر بیجینت پانڈا نے آج یہاں بی جے پی کے مرکزی دفتر میں ان ناموں کا اعلان کیا اور کہا’’عوام کے آشیرواد سے مسلسل تیسری بار پچھلی دو بار اکثریت کے ساتھ عوام کی امنگوں پر پورا اترنے والی حکومت پھر سے بنے گی۔ پورے ملک سے آواز آرہی ہے کہ ایک بار پھر مودی حکومت ‘‘۔
تاوڑے نے کہا کہ یہ۱۹۵سیٹیں۱۶ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی وارانسی سے تیسری بار امیدوار ہوں گے ۔ وزیر داخلہ امت شاہ گاندھی نگر سے ، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا راجستھان کی کوٹا سیٹ سے اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ لکھنؤ سے دوبارہ امیدوار ہوں گے ۔
مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کو ودیشا سے میدان میں اتارا گیا ہے جہاں سے وہ پہلے ایم پی رہ چکے ہیں۔
بی جے پی کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ اس فہرست میں۳۴مرکزی وزیر اور دو سابق وزرائے اعلیٰ شامل ہیں۔
فہرست میں۲۸خواتین‘۵۰سال سے کم عمر کے۴۷نوجوان، درج فہرست ذات سے۲۷؍اور درج فہرست قبائل سے۱۸؍اور دیگر پسماندہ طبقات کے۵۷ امیدوار شامل ہیں۔
  تاوڑے نے بتایا کہ ریاست وار فہرست میں اتر پردیش سے۵۱‘ مغربی بنگال سے۲۶‘ مدھیہ پردیش سے۲۴‘ گجرات سے۱۵‘راجستھان سے۱۵‘کیرالہ سے ۱۲‘تلنگانہ سے۹‘ آسام سے۱۱‘ جھارکھنڈ سے۱۱‘چھتیس گڑھ سے بھی۱۱‘دہلی کی پانچ، جموں و کشمیر میں دو، اتراکھنڈ میں تین، گوا، انڈمان نکوبار اور دمن دیو میں ایک ایک سیٹ کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے ۔
مرکزی وزیر مملکت میناکشی لیکھی، سابق مرکزی وزراء ڈاکٹر ہرش وردھن اور جینت سنہا، سادھوی پرگیہ بھارتی کے ٹکٹ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
آنجہانی سابق مرکزی وزیر سشما سوراج کی بیٹی بانسوری سوراج کو میدان میں اتارا گیا ہے ۔ مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کو ان کی روایتی سیٹ گنا شیو پوری سے ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ مرکزی وزیر بھوپیندر یادو کو الور سے امیدوار بنایا گیا ہے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جب مودی کے نام کا جادو نہیں چلتا نظر آیا تو ممبران پارلیمنٹ کے ٹکٹ کاٹ دیئے ‘

Next Post

جگل کشور اور ڈاکٹر جتندر سنگھ کو دو بارہ ٹکٹ ملا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
جگل کشور اور ڈاکٹر جتندر سنگھ کو دو بارہ ٹکٹ ملا

جگل کشور اور ڈاکٹر جتندر سنگھ کو دو بارہ ٹکٹ ملا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.