سرینگر//
جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر‘ سجاد غنی لون کا کہنا ہے کہ ہم جموںکشمیر کے دشمنوں کو ووٹوں کو تقسیم کرکے جیتنے نہیں دیں گے ۔
لون نے کہا کہ ہماری پارٹی نے فی الوقت صرف ایک لوک سبھا سیٹ کیلئے امیدا وار کا اعلان کیا ہے ۔
پیپلز کانفرنس کے صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
لون نے کہا’’ہم نے فی الحال ایک سیٹ کیلئے امید وار کھڑا کرنے کا اعلان کیا ہے باقی جگہوں پر اگر ہمیں لگے گا کہ ہم جیتیں تو امید وار کھڑا کریں گے ورنہ ہم جو جموں وکشمیر کے سب سے بڑے دشمن ہیں، کو ووٹ تقسیم کرکے جیتنے نہیں دیں گے ‘‘۔
پیپلز کانفرنس کے صدر کا کہنا تھا کہ سال۲۰۱۹کے بعد جموںکشمیر کے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا موقع مل رہا ہے ۔
لون نے کہا کہ ہم نے فی الحال صرف شمالی کشمیر کی لوک سبھا سیٹ پر اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کی دوسری سیٹوں پر بھی ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے ۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس نے سجاد غنی لون جو پارٹی کے صدر ہیں، کو شمالی کشمیر کے لوک سبھا حلقے کے لئے پارٹی کے پارلیمانی امید وار کے طور کھڑا کرنے کا اعلان کیا ہے ۔