جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر سے کنیاکماری تک کنول کا پھول کھلے گا : چگ

’شیخ‘مفی اور گاندھی خاندان نے جموںکشمیر کا بیڑا غرق کیا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-28
in اہم ترین
A A
پردیس کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کا انتخاب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

جموں//
بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کے قومی جنرل سیکریٹری ترون چگ نے منگل کے روز کہاکہ عبداللہ ، مفتی ، گاندھی اور نہرو خاندان نے جموں وکشمیر کا بیڑا غرق کیا ۔
چگ نے کہاکہ ان خاندانوں کی وجہ سے ہی جموں وکشمیر کے لوگوں کو مشکلات و مصائب کے ایام دیکھنے پڑے لیکن مودی جی نے دفعہ ۳۷۰کو منسوخ کرکے جموں وکشمیر کو امن کا گہوارا بنایا۔
اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر بھارتیہ جنتاپارٹی کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ جموں میں منعقد ہوئی جس میں آنے والے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کے ناموں پر غور وغوض ہوا۔
میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری نے کہاکہ ماضی میں جموں وکشمیر کو ٹیررزم دارلخلافہ کے طورپر جانا جاتا تھا لیکن آج یہ ٹورازم دارلخلافہ کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے ۔
چگ نے کہاکہ تین پریوار عبداللہ ، مفتی ، گاندھی اور نہرو نے جموں وکشمیر کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ۔ان کے مطابق عبداللہ‘ مفتی اور کانگریس کے دور میں یہاں پر نوجوانوں کا خون بہایا جارہا تھا لیکن آج جموں وکشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول پر آئے ہیں۔
بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری نے کہاکہ جموںکشمیر کو بہت آگے بڑھنا ہے یہاں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
جموں وکشمیر کی پانچ پارلیمانی نشستوں پر امیدواروں کے نام فائنل کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بی جے پی جنرل سیکریٹری نے کہاکہ اس حوالے سے تبادلہ خیال ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر وہ خط ہے جہاں پر بی جے پی کے لیڈروں نے خون بہا یا ہے ۔
ان کے مطابق جموں وکشمیر میں ملک دشمن عناصر کو دبانے کی خاطر بھاجپا نے جو قربانیاں دی ہیں انہیں کھبی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
وزیر اعظم مودی کی سر نگر آمد کے بارے میں پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں بی جے پی لیڈر نے کہاکہ اس حوالے سے سرکاری طورپر جلد بیان سامنے آئے گا۔انہوں نے کہاکہ مودی جی کو اس وقت کشمیر سے لے کر کنیاکماری تک لوگوں کا آشیرواد حاصل ہے اور ملک کے لوگوں نے ٹھان لی ہے کہ مودی جی ہی تیسری مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے ۔
بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری کے مطابق ماضی میں جموں وکشمیر کے لیڈران محض چند ووٹ حاصل کرکے وزیر اعلیٰ اور ایم ایل اے بن جاتے تھے لیکن وہ زمانہ گزر گیا آج جموں وکشمیر کے لوگ پارلیمانی چناو میں بڑھ چڑھ کر اپنی رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جاری سرمائی تعطیلات میں توسیع کا کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے‘

Next Post

جموںکشمیر جماعت اسلامی پر پابندی میں ۵ سال کی توسیع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل
اہم ترین

’ہمارے لئے جمہوریت صرف ایک نظام نہیں بلکہ بنیادی اقدار کا حصہ‘

2025-07-04
بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا
اہم ترین

بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا

2025-07-04
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ۲۱جولائی سے

2025-07-04
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
اہم ترین

جعلی ڈاکٹر کیس:کرائم برانچ کی تحقیقات کے بعد عدالت میں چالان داخل

2025-07-04
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
Next Post

جموںکشمیر جماعت اسلامی پر پابندی میں ۵ سال کی توسیع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.