منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کانگریس کو’ہلکا ‘نہ لیں

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-02-25
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

ہاں جناب ہم مانتے ہیں کہ کانگریس پارٹی کے برے دن چل رہے ہیں… برے دن کیا برے سال چل رہے ہیں کہ …کہ جتنے سال سے مودی جی بھارت دیش کے شاہی تخت پر بیٹھے ہیں وہ دن اور آج کا دن کہ کانگریس کا برا وقت چل رہا ہے … مودی جی نے اچھے دنوں کی بات کی تھی… عام دیش واسیوں کیلئے اچھے دنوں کی بات کی تھی …وہ اچھے دن آئے یا نہیں ‘ ہمیں نہیں معلوم …لیکن ایک بات جو ہمیں معلوم ہے وہ یہ ہے کہ کانگریس کے برے دن چل رہے ہیں …کب تک چلیں گے یہ مودی جی کو معلوم ہو گا کسی اور کو نہیں بالکل بھی نہیں …حتیٰ کہ کانگریس کوبھی اس کی خبر نہیں … لیکن صاحب یہ سب کہنے کے باوجود …اتنا کہنے سننے کے باوجود خبر دار! اگر آپ نے کانگریس کو ہلکا لینے کی غلطی کی … راہل گاندھی کے ہونے کے باوجود ‘ ایک ایک کر کے ہر ایک ریاست میں ہار کے باوجود …لوک سبھا میں چالیس پچاس نشستوں تک سمٹ جانے کے باوجود…بڑے بڑے لیڈروں کے انخلاء کے باوجود صاحب اگر آپ کانگریس کو ہلکا لینے کی سوچ رہے ہیں تو … تو ایسی غلطی بالکل بھی مت کیجئے کہ …کہ جب مودی جی کانگریس کو ہلکا نہیں لیں رہے ہیں تو …آپ ایسی غلطی کیوں کرنا چاہتے ہیں۔یاد کیجئے…دماغ پر تھوڑا زور لگا کر یاد کیجئے کہ کیا کوئی د ن ایسا گزرتا ہے جب مودی جی کانگریس کو یاد نہیں کرتے ہیں …اب تو وزیر اعظم صاحب کانگریس کو اور بھی زیادہ شدت سے یاد کررہے ہیں کیونکہ لوک سبھا کے الیکشن جو سر پر ہیں۔ مودی جی جہاں بھی جاتے ہیں …اپنی پارٹی بی جے پی کا نام لیں نہ لیں …بی جے پی کا نام لینا یہ جناب بھول جائیں ‘ایسا ممکن ہے… لیکن کانگریس کا نام لینا بھول جائیں صاحب یہ ناممکن ہے۔یقینا وزیر اعظم کانگریس کو اچھے الفاظ میں یاد نہیں کرتے ہیں … اور بالکل بھی نہیں کتے ہیں۔ یہ بھی مانتے ہیں کہ مودی جی ملک کے ہر ایک مرض کا ذمہ دار کانگریس کو ہی ٹھہراتے ہیں …لیکن صاحب اسی بہانے کانگریس کا نام تو لیتے ہیں اور… اور اللہ میاں کی قسم اس لئے لیتے ہیں کیونکہ وزیر اعظم صاحب بھی جانتے ہیں … اور مانتے بھی ہیں کہ اس کا ملک بھر میں اگر کسی سے مقابلہ ہے …کوئی اگر ان کی جماعت کو مقابلہ دینے کی جرأت کر سکتی ہے …اگر کسی میں یہ ہمت ہے تو … تو وہ کانگریس ہے‘ کوئی اور نہیں… بالکل بھی نہیں ۔ اور آپ ہیں کہ کانگریس کو ہلکا لیتے ہیں…ہم کہہ رہے ہیں کہ ایسی غلطی نہ کیجئے اور بالکل بھی نہ کیجئے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر کو 2018 سے منتخب حکومت سے محروم رکھا جا رہا ہے: عمر عبداللہ

Next Post

مفت ادویات کی دستیابی احسن فیصلہ 

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

مفت ادویات کی دستیابی احسن فیصلہ 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.