جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

جو روٹ کی سنچری سے انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-24
in کھیل
A A
جو روٹ کا انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے فوری طور پراستعفیٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

رانچی// مڈل آرڈر بلے باز جو روٹ کی 106 رنوں کی سنچری کی بدولت انگلینڈ نے ہندوستان کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک سات وکٹ پر307 رن بنا کر میچ پر مضبوط گرفت بنالی ہے۔
یہاں آج انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ جیک کرولی اور بین ڈکٹ کی اوپننگ جوڑی نے سست آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 47 رنز جوڑے۔ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ہندوستانی تیز گیند باز آکاش دیپ نے 10ویں اوور میں بین ڈکٹ 11 رن کو جریل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر انگلینڈ کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد انہوں نے اولی پوپ کو صفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ آکاش نے 12ویں اوور میں جیک کرولی کو 42 رن پر آؤٹ کر کے ہندوستان کو تیسری کامیابی دلائی۔ آر اشون نے جونی بیرسٹو
38 رن کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ وہیں جڈیجہ نے کپتان بین اسٹوکس کو تین رنز پر آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ انگلینڈ نے لنچ تک پانچ وکٹوں پر 112 رنز بنا تھے۔
لنچ تک ایسا لگ رہا تھا کہ انگلینڈ شاید آج دو سیشن بھی نہیں کھیل پائے گا۔ لیکن جو روٹ نے فوکس، ہارٹلی اور رابنسن کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے انگلینڈ کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا ہے۔ جو روٹ نے 226 گیندوں پر نو چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 106 رنز بنائے۔ بین فاکس 47 رنز اور ٹام ہارٹلی 13 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ آج دن کا کھیل ختم ہونے تک جو روٹ 106 ناٹ آؤٹ اور اولی رابنسن 31 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
ہندوستان کی جانب سے پہلے سیشن میں آکاش دیپ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج کو دو وکٹ ملے۔ آر اشون اور رویندر جڈیجہ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
ادھر ندوستانی اسپن گیند باز آر اشون نے جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف وکٹوں کی سنچری مکمل کرتے ہوئے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
اشون نے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جمعہ کو انگلینڈ کے بلے باز جونی بیرسٹو کو 38 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس کے ساتھ ہی اشون ٹیسٹ میں ہندوستان کی جانب سے دو ٹیموں کے خلاف 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔ اشون کے علاوہ انل کمبلے نے آسٹریلیا کے خلاف وکٹوں کی سنچری مکمل کی ہے۔ کمبلے نے کنگارو ٹیم کے خلاف 114 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پنت آئی پی ایل کے پہلے مرحلے میں وکٹ کیپنگ نہیں کریں گے: پارتھ جندل

Next Post

ثانیہ مرزا نے اسپتال سے نئی تصویر شیئر کردی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
ثانیہ پانچ سال بعد گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں پہنچیں

ثانیہ مرزا نے اسپتال سے نئی تصویر شیئر کردی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.