سرینگر//
گاندربل پولیس نے منشیات فروش کوگرفتار کر کے اس کے قبضے سے ممنوع نشیلی اشیاء برآمد کرکے ضبط کی۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کو معتبر ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ شریف احمد بابا ولد مقبول بابا ساکن گوجر پتی شاہ پورہ نے رہائشی مکان میں ممنوع نشیلی اشیاء چھپا کر رکھی ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او گاندربل منظور احمد کی سربراہی میں پولیس کی ایک ایک ٹیم نے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا اور وہاں سے بھنگ پتری اور چرس پاوڈر برآمد کی۔
ان کے مطابق ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں ممنوع نشیلی اشیائکو ضبط کیا گیا جبکہ منشیات فروش کو موقع پر ہی گرفتار کرکے اس کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر۲۴/۳۱کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں۔