جموں//
وزیر اعظم نریندر مودی کے۲۰فروری کو جموں کے ایک روزہ دورے سے قبل جموں و کشمیر انتظامیہ نے جموں ضلع کو’نو ڈرون زون‘ قرار دیا ہے۔
ایس ایس پی جموں کے ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ۲۰ فروری کو ضلع جموں کو نو ڈرون زون (عارضی ریڈ زون) قرار دینے کے بارے میں شہری ہوا بازی کی وزارت کے نوٹیفکیشن کی دفعہ۲۲(۲)کے تحت ۱۹ فروری ۲۰۲۴ کو ضلع جموں کو ’نو ڈرون زون‘(عارضی ریڈ زون) قرار دیا گیا ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ ڈرون رولز ۲۰۲۱ کے رول۴۹میں شامل شقوں کے بدلے پولیس ڈرون رولز۲۰۲۱ کے رول ۲۲؍ اور رول۲۷کی خلاف ورزی کا نوٹس لے سکتی ہے۔
پولیس نے ڈویڑن بھر میں سکیورٹی بھی بڑھا دی ہے اور سکیورٹی اہلکاروں کو سخت ہدایات بھی جاری کی ہیں۔