سرینگر//
جموںکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے ماگام علاقے میں بدھ کے روز ایک عدم شناخت خاتون کی لاش برآمد کی گئی ۔
اطلاعات کے مطابق ماگام بڈگام میں چند مقامی لوگوں نے ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو آگاہ کیا ۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پرپہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔