پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیزکوپہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں 11رنز سے ہرا دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-09
in کھیل
A A
ٹکر کی زبردست کوشش کی بدوت آسٹریلیا کی جیت

AUS

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

ہوبارٹ //
آسٹریلیا نےویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 214 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنا سکی ۔ڈیوڈ وارنر نے 70 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، اس عمدہ کارکردگی پر ان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
جمعہ کو بیلریو اوول، ہوبارٹ میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کے کپتان رومین پائول نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔میزبان آسٹریلوی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 214 رنز کا ہدف دیا۔
اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر 70رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، جوش انگلس 39،ٹم ڈیوڈ ناقابل شکست 37 اور میتھیو ویڈ21 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے ۔
آندرے رسل نے تین، الزاری جوزف نے دو جبکہ جیسن ہولڈر اورروماریو شیفرڈنے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور ،مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بناسکی۔ برینڈن کنگ نے 53 رنز کی اننگز کھیلی ،جانسن چارلس 42رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔آل رائونڈر جیسن ہولڈر نے ناقابل شکست 34رنز بنائے، نکولس پوران 18،شائی ہوپ 16 اور کپتان رومین پائول 14 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔
کینگروز بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث مہمان ویسٹ انڈین ٹیم کے چار کھلاڑی دوہراہندسہ بھی عبور نہ کر پائے۔یوں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 11 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔آسٹریلیا کی طرف سے ایڈم زمپا نے تین،مارکس سٹوئنس نے دو جبکہ جیسن بیرنڈورف،گلین میکسویل اور شان ایبٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ کینگروز مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رضوان نے بابراعظم کیساتھ اوپننگ جوڑی ٹوٹنے پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا

Next Post

مائیکل نیسر کی نیوزی لینڈ کے ساتھ دو ٹیسٹ میچوں کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم میں واپسی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی
کھیل

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

2026-09-13
رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب
کھیل

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

2026-09-13
کھیل

دباؤ میں میری بہترین کارکردگی سامنے آتی ہے: ایشان کشن

2026-09-13
کھیل

مہدی حسن میراز ایمیزون واریئرز سے جڑنے کے بعد سی پی ایل میں ڈیبیو کے لیے تیار

2026-09-13
کھیل

ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم کی نظریں ایشین گیمز کے طلائی تمغے اور لاس اینجلس اولمپکس کے ٹکٹ پر مرکوز

2026-09-13
کھیل

افغانستان متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی میزبانی کرے گا، تینوں فارمیٹس میں کھیلے جائیں گے میچ

2026-09-13
کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت
کھیل

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

2026-09-12
رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی
کھیل

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

2026-09-12
Next Post
نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ ونڈیز نے اپنی شکست کا سلسلہ ختم کیا

مائیکل نیسر کی نیوزی لینڈ کے ساتھ دو ٹیسٹ میچوں کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم میں واپسی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.