ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یو پی اے حکومت نے دس برسوں میں معیشت کو تباہ کر دیا تھا:حکومتی وائٹ پیپر

’اقتدار میں آنے کے بعد مودی حکومت نے معیشت کو آگے لے جانے کیلئے فوری طور پر نظام اور عمل کو تبدیل کیا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-09
in اہم ترین
A A
یو پی اے حکومت نے دس برسوں میں معیشت کو تباہ کر دیا تھا:حکومتی وائٹ پیپر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

نئی دہلی//
حکومت کی طرف سے جمعرات کو پارلیمنٹ میں ہندوستانی معیشت پر پیش کئے گئے وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی قیادت والی پچھلی متحدہ ترقی پسند اتحاد(یو پی اے) کی حکومت کو صحت مند معیشت ورثے میں ملی تھی۔ لیکن اس نے اسے ۱۰سالوں میں مفلوج کر دیا تھا۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے دونوں ایوانوں میں اس وائٹ پیپر کی کاپیاں پیش کیں۔ اس پر بعد میں اس سیشن میں بات ہو سکتی ہے ۔
وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ یو پی اے کے دور میں ملک میں مہنگائی کی شرح۱۰فیصد سے زیادہ رہی اور بینکنگ سیکٹر کمزور ہو گیا تھا۔
اس نے کہا کہ یو پی اے حکومت کے دور کے دیگر میکرو اکنامک ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ اس وقت ہندوستانی معیشت خراب حالت میں تھی اور اس نے ملک کی شبیہ کو داغدار کیا تھا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متزلزل کیا تھا۔
وائٹ پیپر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یو پی اے حکومت اقتصادی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے اتنی بے چین تھی کہ اس نے معیشت کے اہم بنیادی ستونوں کو نظر انداز کر دیا۔
وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے ’’ایسا ہی ایک ستون قیمتوں میں استحکام کا ستون ہے ، جسے یو پی اے حکومت نے بری طرح کمزور کر دیا تھا۔۲۰۰۹سے۲۰۱۴کے دوران مہنگائی آسمان پر تھی اور اس کے برے اثرات عام آدمی کو بھگتنا پڑے ‘‘۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی بینکنگ سیکٹر میں بحران یو پی اے حکومت کی بدترین میراثوں میں سے ایک ہے ، حالانکہ بینکنگ سیکٹر معیشت کیلئے سب سے اہم ہے ۔
سیتا رمن کی طرف سے پیش کی گئی اس دستاویز میں کہا گیا ہے کہ یہ وہ دور ہے جس میں سرمائے کا بہاؤ بہت اہمیت رکھتا ہے لیکن یو پی اے حکومت کے انتظام میں کوتاہیوں کی وجہ سے ہندوستانی معیشت کے اتار چڑھاو کا زیادہ خطرہ نظر آنے لگا۔کیونکہ اس وقت حکومت نے غیر ملکی تجارتی قرضوں پر انحصار بہت بڑھا دیا تھا۔
لوک سبھا انتخابات سے عین قبل پیش کیے گئے موجودہ وائٹ پیپر نے۲۰۰۸کے عالمی مالیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے اس وقت کی کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت کے ذریعہ متعارف کرائے گئے مالیاتی محرک پیکج کو نافذ کرنے کی حکومت اور اپوزیشن کی صلاحیت پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے ۔ جب لاگو کیا گیا تو یہ اس بیماری سے بڑا مسئلہ بن گیا جس کے علاج کے لیے اسے متعارف کرایا گیا تھا۔
وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ واجپائی حکومت نے اقتصادی اصلاحات کے ذریعے بنیاد کو مضبوط کیا تھا اور معیشت کی رفتار کو تیز کیا تھا، لیکن یو پی اے حکومت نے اس کا فائدہ نہیں اٹھایا اور پوری دہائی ضائع ہو گئی۔
وائٹ پیپر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یو پی اے کے دور میں تمام سرکاری کاموں اور فیصلوں میں بدعنوانی عروج پر تھی، بشمول سرکاری خریداری، قدرتی وسائل (کانوں) کی تقسیم اور ریگولیٹری منظوری۔
اس میں کہا گیا ہے کہ۲۰۱۴میں اقتدار میں آنے کے بعد مودی حکومت نے معیشت کو آگے لے جانے کے لیے فوری طور پر نظام اور عمل کو تبدیل کیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے اس وائٹ پیپر سے قبل کانگریس نے… مودی حکومت کے خلاف ’ناانصافی کی مدت۲۰۲۴۔۲۰۱۴کے۱۰ سال‘کے عنوان سے بلیک پیپر جاری کیا۔
جس میں پارٹی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے پچھلے۱۰سالوں میں مہنگائی نے غریبوں کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے ۔ آٹا۲۲روپے سے بڑھ کر۳۵روپے فی کلو، سرسوں کا تیل۹۰روپے ہو گیا۔ یہ بڑھ کر۱۴۳روپے فی کلو ہو گیا ہے ۔
کانگریس کے بلیک پیپر میں کہا گیا ہے کہ۲۰۲۳کے گلوبل ہنگر انڈیکس میں ہندوستان۱۲۵ممالک میں ۱۱۱ویں نمبر پر تھا اور پاکستان۱۰۲ویں‘ بنگلہ دیش۸۱ویں‘ اور نیپال۶۹ویں سے نیچے تھا۔
واضح رہے کہ یکم فروری کو سال۲۵۔۲۰۲۴کا عبوری بجٹ پیش کرتے ہوئے سیتا رمن نے وائٹ پیپر لانے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وائٹ پیپر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں۲۰۱۴سے۲۰۲۴تک نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے ) حکومت کے دوران اور اس سے پہلے۲۰۰۴سے اس وقت کے متحدہ ترقی پسند اتحاد کے دوران معیشت کا تقابلی چارٹ پیش کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ اس کا مقصد ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ کے موجودہ اجلاس میں ایک دن کی توسیع کی گئی ہے اور ممکنہ طور پر ہفتہ کو وائٹ پیپر پر بحث کی جائے گی۔
ہندوستان کی معیشت رواں مالی سال میں سات فیصد کی شرح سے ترقی کر رہی ہے ۔ یہ مسلسل تیسرا سال ہوگا جب معیشت سات فیصد سے زیادہ شرح سے ترقی کرے گی۔ ہندوستان اس وقت جی۲۰گروپ میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے راجیہ سبھا میں صدرجمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کرتے ہوئے بدھ کو کہا تھا کہ ہندوستان۲۰۱۴سے پہلے پانچ کمزور ترین معیشتوں میں شمار ہوتا تھا اور آج یہ ملک دنیا کی پہلی پانچ معیشتوں میں شامل ہے اور یہ اندازہ ہے کہ جلد ہی یہ دنیا کی تیسری بڑی معیشت بن جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سنہا کا سکاسٹ جموں میں چھٹی زرعی سائنس کانگریس کے اِفتتاحی سیشن سے خطاب

Next Post

جموں کشمیر میں گزشتہ۴۳ برسوں میں سب سے خشک اور گرم ترین جنوری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
نصف چلہ کلان گزر گیا لیکن مسلسل خشک سالی سے کسان پریشان تو سیاح بھی مایوس

جموں کشمیر میں گزشتہ۴۳ برسوں میں سب سے خشک اور گرم ترین جنوری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.