ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’بجلی چوری کو روکنے کیلئے گزشتہ دو ماہ میں۳۵ہزار شبانہ چھاپے مارے گئے‘

لوگ ہزار‘دو ہزار لیڑوں والی ٹینکیوں میں بوائلر ڈال کر بجلی چوری کرتے ہیں::مسرت الاسلام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-04
in مقامی خبریں
A A
جموں کشمیر میں بجلی فیس میں اضافہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//
کشمیر پاور ڈیولوپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) مسرت الاسلام کا کہنا ہے کہ وادی میں بجلی چوری پر روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے گذشتہ دو ماہ کے دوران زائد۳۵ہزار شبانہ چھاپے مارے گئے ۔
اسلام نے کہا کہ سال گذشتہ کے ماہ دسمبر سے غیر میٹر والے علاقوں میں بجلی فیس میں۱۵فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ میٹر والے علاقوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
ایم ڈی نے میڈیا کو بتایا کہ وادی کے۱۹ ڈیویژنز میں لوڈ ریوائز سروے چل رہا ہے اور صارف سے مل کر لوڈ کے مطابق ایگریمنٹ کو ریوائز کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو بجلی زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کا بجلی بل تھوڑا بڑھ گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں لوگ بوئلر، ہیٹر، اسٹیمر وغیرہ زیادہ استعمال کرتے ہیں۔
اسلام نے کہا’’ہماے پاس ہزاروں ایسی مثالیں ہیںکہ لوگ ہزار بلکہ دو ہزار لیڑوں والی ٹینکیوں میں بوائلر ڈالتے ہیں اور اس طرح بجلی چوری کرتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ وادی میں بجلی چوری پر روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے گذشتہ دو ماہ کے دوران زائد۳۵ہزار شبانہ چھاپے مارے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے اقدام کا مقصد یہ ہے کہ ہمارا اچھا صارف متاثر نہ ہوسکے ۔
کے پی ڈی سی ایل کے ایم ڈی کا کہنا تھا کہ ہکنگ کا رجحان سال بھر جاری رہنے والی سرگری ہے تاہم سردیوں میں اس میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ اس میں صارفین بوائلر، سٹیمر وغیرہ استعمال کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہم سوشل میڈیا ہینڈلز کا استعمال کرکے اپنے صارفین سے بجلی کا جائز استعمال کرنے کی بار بار اپیل کرتے ہیں۔
اسلام نے کہا کہ اگر لوگ ہمیں تعاون دیں گے تو ہم صارفین کو بلا خلل بجلی فراہم کریں گے ۔ان کا کہنا تھا خشک موسمی صورتحال کی وجہ سے مقامی بجلی پیدا وار میں کمی آئی تاہم انتظامیہ کی مدد سے اس پر قابو پا لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ برف باری سے آنے والے وقت میں مقامی بجلی پیدا وار میں اضافہ ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’پی ڈی پی اور این سی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا جہاد ہے ‘

Next Post

پہاڑی علاقوں میں ڈرائیوروں اور مسافروں کے تحفظ کیلئے ٹریفک ایڈوائزری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
پہاڑی علاقوں میں ڈرائیوروں اور مسافروں کے تحفظ کیلئے ٹریفک ایڈوائزری

پہاڑی علاقوں میں ڈرائیوروں اور مسافروں کے تحفظ کیلئے ٹریفک ایڈوائزری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.