جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کانگریس کے پاس دینے کیلئے کچھ نہیں بچا:آزاد

’منسوخی شدہ دفعہ ۳۷۰ پر اس نے کبھی بات نہیں کی ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-30
in مقامی خبریں
A A
غلام نبی آزاد ڈوڈہ کے تین روزہ دورے پر

Azad

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

جموں//
جموںکشمیر ڈیموکریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی(ڈی پی اے پی) کے سربراہ‘ غلام نبی آزاد نے کانگریس پارٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ اس پارٹی کے پاس دینے کے لئے کچھ نہیں بچا ہے۔انہوں نے کہاکہ دفعہ۳۷۰پر کانگریس نے کھبی بھی بات نہیں کی۔
ان باتوں کااظہار آزادنے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
آزاد نے کہاکہ سرکار کو جلد ازجلد سٹیٹ ہڈ کی بحالی اور اسمبلی چناو کرانے کا فیصلہ لینا چاہئے۔انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو اس وقت گونا گوں مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈی پی اے پی کے سربراہ نے کہاکہ دفعہ ۳۷۰کی منسوخی کے بعد کانگریس پارٹی کے قدآور لیڈروں نے اپنی زبان تک نہیں کھولی۔انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی کے پاس دینے کے لئے کچھ نہیں بچا اور جو اپوزیشن اتحاد کی باتیں کی جارہی ہیں اس کے غبارے سے بھی ہوا نکل گئی ہے۔
آزاد نے مزید بتایا کہ نتیش کمار نے بی جے پی سے ہاتھ ملا کر اپنا ووٹ بینک برقرار رکھا لیکن کانگریس ایسا کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔
ڈی پی اے پی کے سربراہ کے مطابق اتحاد مجبوری اور موقع کی شادی ہے اور یہ کہ اپوزیشن جو کام کر رہی ہے اس سے مودی کا کام آسان ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پروگریسیو آزاد پارٹی سبھی پارلیمانی اور اسمبلی سیٹیوں پر اپنے امیدوار کھڑی کرئے گی۔
آزاد کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کے ساتھ لوگ اپنی وابستگی جتا رہے ہیں اور ہمیں امید ہیں کہ اسمبلی چناو میں پروگریسیو آزاد پارٹی کے امیدوار کامیابی حاصل کریں گے۔
اس سے قبل ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کے دوران آزاد نے کہاکہ اگر ہم اقتدار میں آتے ہیں تو زمین اور ملازمت کے حقوق کے تحفظ کی خاطر کام کریںگے۔
آزاد نے مزید بتایا کہ بطور وزیر اعلیٰ جموں وکشمیر کے بے گھر لوگوں کو روشنی اسکیم کے تحت اراضی فراہم کی۔مذہب پر مبنی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے آزاد نے کہاکہ ترقی پر مبنی ایجنڈے پر ہی کام کریں گے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اس وقت بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا لہذا اس حوالے سے سرکار کو زمینی سطح پر کام کرنا چاہئے۔
بیرونی ریاست کے ٹھیکداروں کو ٹینڈرز الاٹ کرنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہاکہ مقامی لوگوں کو نظر انداز کرنا ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا عزم مقامی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔انہوں نے پارٹی لیڈران پر زور دیا کہ وہ مذہبی سیاست سے بالاترہو کر لوگوں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کریں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سانبہ انڈسٹریل ایریا میں زور دار دھماکہ چارافراد زخمی

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں یونیورسٹی میں انوویشن ٹاور کا سنگ بنیاد رکھا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں یونیورسٹی میں انوویشن ٹاور کا سنگ بنیاد رکھا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.