جموں//
لیفٹیننٹ گورنر‘منوج سِنہا نے جموں یونیورسٹی میں اِنوویشن ٹاور کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ سہولت۲۴۔۲۰۲۳ ء کے کیپیکس بجٹ کے تحت دو مرحلوں میں مکمل کی جائے گی۔
سنہا نے کہا کہ یہ جدید سہولت جموںکشمیر یوٹی میں تبدیلی کی اختراع، انکیوبیشن، سکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ کے لئے ایک سینٹرل ہَب کے طور پر کام کرے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اپنی نوعیت کی اِس منفرد سہولت میں اٹل انوویشن سینٹر اور ڈیٹا اینالیٹیکل سینٹر، سکل ڈیولپمنٹ اینڈ کیریئر پروگریشن سینٹر اور انوویشن کونسل ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ اس میں اِختراعی اَنڈر گریجویٹ پروگرام ’’ ڈیزائن یور ڈگری‘‘کے لئے ایک وقف ہوگی اور سٹارٹ اپس کے لئے ایک مشترکہ جگہ فراہم کرے گی۔
سنہا نے کہا کہ انوویشن ٹاور آئیڈیایشن اور تعاون کے لئے جگہ فراہم کرے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ نئے تصورات پر تبادلہ خیال کریں اورمستقبل کے منصوبوں کے لئے جانچ کی سہولیت کا استعمال کریں تاکہ انکیوبیشن کی مدت کو کم کیا جا سکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے منصوبہ بندی ٹیم کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جگہ وسیع ہو جس میں اِن بلٹ صلاحیت اور مستقبل کی ٹیکنالوجی کے لئے متعدد جگہیں ہوں۔ اُنہوں نے طلباء اور اَساتذہ کے درمیان تجربات کے اشتراک کے لئے ایک جگہ پیدا کرنے پر بھی زور دیا۔
فی الحال عمارت کے پہلے مرحلے میں جی پلس۳ منزلوں کے ساتھ تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ مرحلہ دوم میں ڈھانچے کو جی پلس۷منزلوں تک بڑھانے کا اِنتظام ہے۔
اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم محکمہ آلوک کمار،وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسر امیش رائے، یونیورسٹی کے سینئر افسران، فیکلٹی ممبران اور طلبا نے شرکت کی۔