جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اُس پار کے الیکشن

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-01-21
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امر ناتھ یاترا کا آغاز

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

۲۰۲۴ کو انتخابات اورجمہوریت کا سال قرار دیا جارہا ہے اور… اور اس لئے قرار دیا جا رہا ہے کہ دنیا بھر میں زائد از ۵۰ ممالک میں امسال انتخابات ہونے والے ہیں… بھارت اور پاکستان میں بھی ۔جی ہاں دونوں ہمسایہ ممالک میں الیکشن ہونے والے ہیں اور… اور ووٹ پڑنے … ایک بھی ووٹ پڑنے سے پہلے ہی یہ واضح ہے کہ پاکستان میں کون جیت رہا ہے یا وہاں کسے جتوایا جارہا ہے اور بھارت میں دہلی کے تخت پر کون براجمان ہو رہا ہے… یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے اور بالکل بھی نہیں ہے کہ دہلی کے شاہی تخت پر کون تشریف رکھے گا… یہ واضح ہے کہ مودی جی ہی مسلسل تیسری بار بھی وزیر اعظم بن جائیں گے اور… اور اس کی گارنٹی ہے… مودی گارنٹی اور بھارت کے واسیوں کی بھی ۔ پاکستان میں میاں صاحب چوتھی بار وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں اور… اور ممکن ہے کہ وہ وزیر اعظم بن بھی جائیں گے …اورایک بار پھر اسلام آباد میں میاں صاحب اور دہلی میں مودی جی کی سرکاری ہو گی… لیکن… لیکن صاحب دہلی دہلی ہے اور اسلام آباد ‘ اسلام آباد … دہلی کے شاہی تخت پر بیٹھنے والے کو لوگ اپنے کندھوں پر بٹھا کر اس تخت تک لے جاتے ہیں… کسی اور کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہو تا ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہو تا ہے… لیکن… لیکن اُس پار صورتحال بالکل مختلف ہے۔اُس پار ایک طاقت ور ادارہ اپنا’لاڈلے‘ کو منتخب کرتا ہے اور… اور جس کرسی پر اسے بٹھا تا ہے‘ پھراسی کرسی کی ٹانگ بھی کھینچ لیتا ہے… بقول بلاول بٹھو میاں صاحب جن کی مدد سے وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں‘ کل وہ ان کیخلاف ہی رخ کریں گے… تین بار تو ایسا ہی ہوا اور… اور میاں صاحب نے ایک بار بھی اپنی معیاد مکمل نہیں کی… لیکن کیا چوتھی بار بھی ان کے ساتھ ایسا ہی ہونے والا ہے… یا جناب چوتھی بار بھی خود کے ساتھ ایسا کریں گے یا کرنے دیں گے… اس کیلئے تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا … آپ کو بھی اور ہمیں بھی کہ… کہ پہلے میاں صاحب کو الیکشن تو جیتنے دیجئے اور… اور وہ یقینا جیت جائیں گے کہ… کہ کرکٹ میں میچ فکسنگ کی تاریخ زیادہ پرانی نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے… لیکن… لیکن پاکستان کے الیکشن اور میچ فکسنگ کا آپس میں اتنا ہی گہرا اور پرانا تعلق ہے جتنی اس ملک کی تاریخ ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کسی کو ای رکشہ سروس میں رکاوٹ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی:آر ٹی او کشمیر

Next Post

سرفراز احمد نے پاکستان نہیں چھوڑا، قریبی ذرائع کی تصدیق

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

امر ناتھ یاترا کا آغاز

2025-07-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2025-06-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب تو آزاد صاحب کو بخش دو!

2025-06-29
سچ تو یہ ہے

’کانگریس میں سب ٹھیک ٹھاک ہے‘

2025-06-28
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ٹرمپ صاحب! یہ جنگ بندی بھی کرائیے

2025-06-27
Next Post
سائمن ڈول کی سرفراز احمد کی کپتانی پر شدید تنقید

سرفراز احمد نے پاکستان نہیں چھوڑا، قریبی ذرائع کی تصدیق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.