ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بی جے پی کے سابق وزیر بالی بھگت اور ان کے بھائیوں کی زمین ضبط

’یہ زمین پچھلے سٹھ ستھر سالوں سے ان کی فیملی کے پاس ہے‘روشنی ایکٹ کے تحت نہیں ملی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-20
in اہم ترین
A A
بی جے پی کے سابق وزیر بالی بھگت اور ان کے بھائیوں کی زمین ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

جموں///
جموں کشمیر انتظامیہ نے سینئر بی جے پی رہنما اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر بالی بھگت اور ان کے بھائیوں کے قبضے سے کشتواڑ میں آٹھ کنال اور چھ مرلہ زمین ضبط کرلی ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ محکمہ ریونیو کی جانب سے بار بار نوٹس جاری کرنے کے باوجود دونوں بھائیوں کے مبینہ طور پر زمین خالی کرنے میں ناکام رہنے کے بعد ۱۵جنوری کے ایک حکم کی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی۔ مقامی تحصیلدار کے حکم کے تحت نرسنگ کالج کی زمین پر ایک تین منزلہ عمارت کو سیل کردیا گیا ہے۔
عہدیداروں کے مطابق یہ زمین جموں کشمیر اسٹیٹ لینڈ (قابضین کو ملکیت کی منتقلی) ایکٹ کے تحت دونوں بھائیوں کو منتقل کی گئی تھی ، جسے عام طور پر روشنی ایکٹ کے نام سے جانا جاتا ہے ‘ جسے سابق ریاست کی فاروق عبداللہ حکومت نے۲۰۰۱ میں نافذ کیا تھا۔ یہ قانون غیر قانونی طور پر قبضہ شدہ سرکاری اراضی کی ملکیت قابضین کو منتقل کرنے کیلئے تھا بشرطیکہ حکومت کی طرف سے طے شدہ اس کی مارکیٹ ویلیو کی ادائیگی کی جائے۔ جمع کی گئی رقم ہائیڈل پاور پی شروع کرنے کیلئے استعمال کی جانی تھی۔
حالانکہ۲۰۱۴ میں کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل نے اس قانون کے نفاذ میں مختلف بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی تھی، جس کے نتیجے میں سرکاری خزانے کو۲۵ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔
روشنی ایکٹ کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے۲۰۲۰ میں ہی کالعدم قرار دے دیا تھا اور اس ایکٹ کے تحت کی گئی تمام الاٹمنٹس کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔
کشتواڑ کی زمین پر قبضہ کرنے کے ۱۵جنوری کے حکم نامے میں بالی بھگت اور بھائیوں دلیپ کوما، یشونت سنگھ، سرجیت کمار، انوپ کمار اور یوگ راج کو زمین پر قبضہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
بالی بھگت نے کہا کہ یہ زمین پچھلے سٹھ ستھر سالوں سے ان کی فیملی کے پاس ہے، اور وہ نہیں جانتے کہ محکمہ ریونیو نے روشنی ایکٹ کے تحت انہیں یہ زمین کیسے اور کب الاٹ کی۔بھگت نے کہا کہ ان کی والدہ نے یہ زمین ماتا مچل ایجوکیشنل ٹرسٹ کو عطیہ کی تھی، جو پچھلے پانچ چھ سالوں سے اس مقام پر ایک پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ چلا رہا تھا۔
گزشتہ سال جموں و کشمیر حکومت نے ۱۵ لاکھ کنال سے زیادہ ریاستی اور چراگاہوں کی زمین غیر قانونی قابضین سے واگزار کرائی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تجدید شدہ ایکسائز پالیسی کو منظوری۔۔۔تمام برانڈز کیلئے درآمدی ڈیوٹی سول کے مقابلے میں۱۵ فیصد کم رہیگی:اے سی

Next Post

حج۲۰۲۴: کوٹے سے زیادہ حج درخواستیں موصول ہوئیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
حج ۲۰۲۲:سعودی عرب نے ۱۰ لاکھ زائرین کو حج کی اجازت دے دی

حج۲۰۲۴: کوٹے سے زیادہ حج درخواستیں موصول ہوئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.