منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ہم کمال کے ہیں

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-01-20
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

ہم کشمیری کمال کے ہیں… بڑے ہی کمال کے ۔اتنے کمال کے کہ اگر ہم سمجھ لیں کہ ہم کیا ہیں تو… تو اللہ میاں کی قسم اس سے بڑی کمال کی بات کوئی اور نہیںہو گی… کوئی اور نہیں ہو سکتی ۔چلہ کلان میں اب تک موسم مجموعی طور پر خشک رہا … ہاں ٹھنڈہے ‘ لیکن دن میںسردی کی شدت زیادہ نہیں لیکن… لیکن موسم خشک رہا … خشک موسم رہنے پر بھی کشمیریوں کو اعتراض ہے کہ چلہ کلان میں موسم خشک کیوں ہے… خشک نہیں ہو نا چاہئے اور… اور بالکل بھی نہیں ہو نا چاہئے ۔ہم کشمیری ماضی کو یاد کررہے ہیں جب چلہ کلان میں کئی کئی فٹ برفباری ہو تی تھی… بالائی حصوں میں ہی نہیں بلکہ میدانی علاقوں میں بھی ‘ شہر میں ہو تی تھی… لیکن… لیکن صاحب اب یہ قصہ پارینہ ہے ۔اس لئے کشمیریوں کو اس بات کا دُکھ ہے‘ ملال ہے کہ … کہ اب ایسا چلہ کلان دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے… یا دیکھنے کوکیوں نہیں مل رہا ہے ۔چلہ کلان اب اپنے آخری دس دنوں میں داخل ہورہا ہے ‘ جس کے بعد یہ ہم سے رخصت ہو جائیگا… خوشی خوشی ہو جائیگا یا نہیں یہ تو ہمیں معلوم نہیں ہے… لیکن … لیکن ایک بات جو ہمیں معلوم ہے وہ یہ ہے کہ … کہ اگر یہ جاتے جاتے اپنے تیور دکھائے گا اور… اور شہر و گام میں برفباری ہوگی تو… تو یہ ہم ہی ہوں گے… کوئی اور نہیں ہو گا اور… اور بالکل بھی نہیں ہو گا جو یہ کہیں گے کہ … کہ چلہ کلان کے جاتے جاتے برفباری کی کیا ضرورت تھی … جس طرح یہ خشک موسم میں وارد کشمیر ہوا تھا … اسی طرح خشک موسم میں رخصت بھی ہو تا تو… تو اس کا کیا بگڑ جاتا … آہ! اب اسے ہم کیا کہیں …اس کو کیا نام دیں کہ … کہ ہم کشمیری کسی چیز سے خوش نہیں ہو تے ‘کسی چیز سے مطمئن نہیں ہو تے ہیں ‘ ہمیں نون میں نقطہ تلاش کرنے کی عادت پڑ گئی ہے‘لت پڑ گئی ہے … ہم اللہ میاں کے فیصلوں پر سر تسلیم خم نہیں کرتے ہیں… اس پر توکل نہیں کرتے ہیں… کیوں نہیں کرتے ہیں ‘ ہمیں نہیںمعلوم … لیکن… لیکن مجموعی طور پر بہ حیثیت ایک قوم ہم نہیں کرتے ہیں… اور بالکل بھی نہیں کرتے ہیں۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انڈیا بلاک:سیٹوں کی تقسیم پر ابھی تاخیر نہیں ہوئی ہے :فاروق

Next Post

اپوزیشن اتحاد ٹوٹ پھوٹ کے آثار 

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

اپوزیشن اتحاد ٹوٹ پھوٹ کے آثار 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.