جمعہ, ستمبر 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

فن ایلن کی طوفانی سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-18
in کھیل
A A
نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ ونڈیز نے اپنی شکست کا سلسلہ ختم کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عاقب نبی اور مینک اگروال کا کاؤنٹی کرکٹ میں جلوہ، مکیش کمار کا ڈیبیو

ورلڈ کپ کی کامیابی نے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعتماد بڑھایا: سیورڈ مارینے

ڈنیڈن//) فن ایلن کی ریکارڈ 137 رنوں کی طوفانی اننگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے بدھ کو تیسرے ٹی-20 میچ میں پاکستان کو 45 رنوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان پر 3-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔
آج یہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے بلے بازی کرتے اتری نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور چوتھے اوور میں اس نے ڈیون کونوے سات رن کا وکٹ گنوادیا۔ اس کے بعد فن ایلن نے ٹم سیفرٹ کے ساتھ طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے دوسرے وکٹ کے لئے 125 رنز جوڑے۔ سیفرٹ 31 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ فن ایلن نے اپنی طوفانی اننگ میں پانچ چوکے اور 16 چھکے لگاتے ہوئے 62 گیندوں پر 137 رنز بنائے۔ گلین فلپس 18 اور ڈیرل مچل آٹھ رنز بناکربعد آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 224 رنز کا بڑا اسکور کھڑاکیا۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، محمد نواز اور محمد وسیم نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
225 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری پاکستان کی شروعات بھی اچھی نہیں رہی اورچوتھے اوور میں اس نے سلامی بلے باز صائم ایوب 10 رن کا وکٹ کھودیا۔ تاہم تیسرے نمبر پر کھیلنے آئے بابر اعظم نے 37 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 58 رنز بنائے۔ محمد رضوان 20 گیندوں پر 24، فخر زمان 19، نواز 28 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں پر صرف 179 رنز بنا سکی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ میٹ ہنری، لوکی فرگوسن، مچل سینٹنر اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی یہ مسلسل تیسری شکست ہے۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 19 جنوری اور پانچواں اور آخری میچ 21 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

منشیات، اشوسنگین چیلنج بہت بڑا

Next Post

زمبابوے نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دور دراز گاؤں سے بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ تک: عاقب نبی کا صبر اور رفتار کشمیر کے لیے باعثِ فخر
کھیل

عاقب نبی اور مینک اگروال کا کاؤنٹی کرکٹ میں جلوہ، مکیش کمار کا ڈیبیو

2026-09-17
ورلڈ کپ کی کامیابی نے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعتماد بڑھایا: سیورڈ مارینے
کھیل

ورلڈ کپ کی کامیابی نے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعتماد بڑھایا: سیورڈ مارینے

2026-09-17
کھیل

ہیری بروک کی ناٹ آؤٹ سنچری، انگلینڈ نے ٹی-20 میں سری لنکا کو 119 رنز سے شکست دی

2026-09-17
کھیل

ٹی 20 بلے بازوں میں ابھیشیک دوسرے نمبر پر، ٹیسٹ گیندبازی میں رابنسن تیسرے نمبر پر

2026-09-17
کھیل

یوتھ فرسٹ میراتھن 20 ستمبر کو منعقد ہوگی

2026-09-17
کھیل

ایشین گیمز کے تمغہ جیتنے والے باکسرز کو لاس اینجلس اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کا موقع

2026-09-17
کھیل

وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے ویدانتا دہلی ہاف میراتھن 2026 کے فنیشر میڈل کی رونمائی کی

2026-09-17
ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار
کھیل

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار

2026-09-16
Next Post
زمبابوے کی جیت پر صبح اٹھنے کے بعد بھی میں حیران ہوں، ڈیرن سیمی

زمبابوے نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.