منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

منشیات، اشوسنگین چیلنج بہت بڑا

این جی اوز کو ڈی ایڈیکشن مراکز میں تبدیل کرنے کی ضرورت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-18
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

منشیات کی سمگلنگ ، کھپت اور استعمال کا خاتمہ عوام کے عملی تعاون اور اشتراک کے بغیر ممکن نہیں ہے، یہ ایک ایسی جنگ ہے جس کا خاتمہ اگر یقینی نہیں بنایا گیا تو سارا کشمیر اس کی لپیٹ میں آکر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے تباہی وبربادی سے ہم کنار ہوگا۔ لہٰذا یہ ضروری ہے کہ کشمیرسوسائٹی سے وابستہ ہر شخص اس کے خاتمہ کیلئے اپنا بھر پور کرداراداکریں۔
منشیات کے دہندہ میں ملوث افراد اور گروہوں کا پولیس اور دوسری ایجنسیوں کی طرف سے تعاقب اور کارروائی بشمول پکڑ دھکڑ جاری ہے اور یہ سلسلہ بغیرکسی کوتاہی، تساہل یا لغزش کے جاری رہنا چاہئے کیونکہ مثل مشہور ہے کہ عمل پیہم محبت فاتح عالم، کوئی بھی مصلحت چاہئے سیاسی ہو، حکومتی ہو، عوامی سطح اور اپروچ کے تعلق سے ہو ناقابل قبول ہے اور برداشت سے باہر ہے۔
گذشتہ کچھ مدت سے پولیس نے منشیات میںملوثین کے خلاف جو کارروائی کی ہے عوامی حلقے اس کی سراہنا کررہے ہیں اس توقع اور اُمید کے ساتھ کہ اس وباکے خاتمہ تک یہ کارروائی جاری رکھی جائیگی لیکن منشیات کے دہندہ سے وابستہ لوگوں اور گروہوں کے خلا ف کریک دائون کے باوجود اس لعنت سے وابستہ نئے نئے کریکٹر کسی نہ کسی حوالہ سے سامنے آرہے ہیں، حیرت تو اس بات پر بھی کہ پولیس کریک ڈائون کی زدمیں اب تک کچھ خواتین بھی آچکی ہیں۔ اس سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ جو کشمیر اپنی تاریخ اور منفرد تشخص اور اعلیٰ وارفع کردار اور طرزعمل کے تعلق سے زمانے میں نامور اور معتبر تھا آج کی تاریخ میں مخصوص فکر اورکردار کے حامل بعض لوگ اپنے حقیر مفادات کے حصول اور تحفظ کی سمت میں کسی بھی حد تک گرسکتے ہیں اور اپنی اس گراوٹ کے ساتھ معاشرے کو بھی ڈبوتے جارہے ہیں۔
مسئلہ دو چار بندوں کا نہیں کہ وہ چرس ، گانجھا،ہیرون یا کسی اور نشہ آور شئے کا استعمال کرکے خود کو دُنیا وفہما سے بے نیاز ہوکر اپنی زندگی جی رہے ہیں بلکہ یہ ہے کہ ان کی دیکھا دیکھی کے علاوہ اثرات کے تعلق سے اور بھی لوگ اس راستے پر گامزن ہوتے جارہے ہیں ۔ ابتداء میں اس خیال کے ساتھ چلیں دیکھیں کہ کیا ہوتا ہے لیکن یہی کیا ہوتا ہے آگے چل کر چسکہ اور خواہش میںتبدیل ہوکر اپنی جگہ مستحکم بنالیتا ہے۔ یہیں سے نشہ کے عادی کی بربادی کا آغاز ہوتا ہے۔
اگر چہ سرکاری سطح پر نشہ کے عادی لوگوں کی تعداد تقریباً ۱۴؍لاکھ بتائی جاتی ہے لیکن جس حجم کی منشیات اب تک پکڑی جاچکی ہے اور اس کا روبار سے وابستہ جتنی تعداد میں ایجنٹوں کو گرفت میں لیاگیا ہے وہ اس بات کی طرف اشارہ کررہاہے کہ یہ تعداد کچھ اور ہے، خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ ایسے بھی نشہ کے عادی لوگوں کی اچھی خاصی تعداد ہوگی جو پردے میں ہیں اور خود کو ظاہر نہیں کررہے ہیں۔ تاہم نشے کی لت میں جو بھی اب تک مبتلا ہوچکے ہیں وہ جموںوکشمیر کی مجموعی آبادی کے موازنہ کے حوالہ سے کم تشویشناک نہیں ہے۔
منشیات کی لت میں مبتلا افراد کو نشہ سے چھڑانے اورنجات دلانے کیلئے کچھ ڈی ایڈیکشن مراکز کا م کررہے ہیں جن کی محنت اور مسلسل مساعی جمیلہ کی بدولت اچھی خاصی تعداد میں لوگ اس لعنت سے چھٹکارا پاچکے ہیں لیکن معاشرے میں اس کی کھپت، دستیابی اور استعمال کی صف میں لانے کیلئے جو مختلف طریقے آزمائے اور بروئے کار لائے جارہے ہیں وہ فکر مندی کو اور زیادہ گہرائی اور شدت عطاکررہے ہیں۔ تعلیمی ادارے نشانے پر ہیں، آئس پارلر،کچھ مخصوص کھانے پینے کے مراکز اور مقامات اس مقصداور پھیلائو کو یقینی بنانے کیلئے استعمال میںلائے جارہے ہیں۔ ان شعبوں کے حوالوں سے سخت ترین نگرانی اور مانیٹرنگ درکار ہے جبکہ ڈی ایڈیکشن مراکز کی تعدادمیں اب اضافہ ناگزیر بن رہاہے۔ اس حوالہ سے معاشرتی سطح پر یہ تجویز سامنے آرہی ہے کہ جو این جی اوز مختلف سرکاری اداروں سے سالانہ لاکھوں کی گرانٹ وصول کررہے ہیں ان کو بھی فی الوقت کے تقاضوں اور حالات کی مجبوریوں اور ناگزیریت کے پیش نظر ڈی ایڈیکشن مراکز میں تبدیل کردیاجائے اورا نہیں دی جارہی گرانٹ کو اسی مخصوص اشو کے ساتھ مشروط کیاجانا چاہئے۔
ڈائریکٹر جنرل پولیس مسٹر سوائن نے اگلے روز منشیات کے حوالہ سے اپنے ایک بیان میں صورتحال سے نمٹنے کیلئے جس روڈ میپ کی نشاندہی کی اُس پر سختی سے عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔ اگر چہ پولیس پہلے ہی اس بدعت کے خلاف سینہ سپر ہے لیکن دہشت گردی سے وابستہ معاملات کے ساتھ ساتھ یہ معاملہ بھی انہی خطوط پر ایڈریس کرنے کا متقاضی ہے۔ جو کوئی بھی اس دہندہ سے وابستہ ہے یا ملوث ہے اس کی تمام تر جائیداد ضبط کرنے میںکسی نرم گوشہ سے کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ پنجاب تو اُڑتا رہا لیکن کشمیر کا ہر حساس اور ذمہ دار شہری کشمیرکو اُڑتا کشمیر دیکھنا گوارا نہیں کرے گا۔
منشیات کن روٹوں اور کن ذرائع کو بروئے کار لاکرکشمیر پہنچائی جارہی ہے اس کی اب تک نشاندہی ہوچکی ہے۔ ان کے خلاف بھی اب جموںوکشمیر، اس کے عوام اور ملک کے وسیع تر مفادات اور سلامتی اشوز کے تعلق سے سنگین ترین کارروائی از بس لازمی بن چکی ہے چاہئے اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے ایک اور سرجیکل سٹرائیک کاہی راستہ اختیار کیوں نہ کرنا پڑے۔ جو لوگ بغیر سوچے سمجھے نوجوانوں میںمنشیات کی لت پڑنے کیلئے بے روزگاری ، بے کاری، سیاسی اور جمہوری حقوق کے حوالہ سے معاملات کو بُنیاد قرار دے رہے ہیں وہ غالباً احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں یا بادی النظرمیں ان کی سوچ اسی حد تک محدود ہے۔
ایک کروڑ ۳۰؍لاکھ آبادی میں سے زائد از ۱۴؍ لاکھ لوگوں کا نشے کی لت میں مبتلا ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ایک ایسی فوج تیا رکرلی گئی ہے جو جسمانی ، ذہنی اور نفسیاتی اعتبار سے مفلوج اور ناکارہ بن چکی ہے اور مستقبل اور حال کے حوالہ سے ان سے معاشرے اور ریاست کی تعمیر اور فلاح وبہبود ،صحت، تعلیم، تربیت وغیرہ شعبوں کے حوالوں سے کسی بھی خدمت اور کردار کی توقع نہیں رکھی جاسکتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس اشو کولوگ سنگین اور بہت بڑا چیلنج تصور کررہے ہیں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خشک سالی…

Next Post

فن ایلن کی طوفانی سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے شکست دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ ونڈیز نے اپنی شکست کا سلسلہ ختم کیا

فن ایلن کی طوفانی سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے شکست دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.