منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

خشک سالی…

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-01-18
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

تو صاحب خبر ایک ہی ہے… کشمیر سے آجکل ایک ہی خبر ہے اور… اور وہ یہ ہے کہ اب کے موسم سرما میں خشک سالی کا دورانیہ کچھ زیادہ ہی طویل ہوتاجا رہا ہے…اب یہ تو ہم نہیں جانتے ہیں اور… اور بالکل بھی نہیں جانتے ہیں کہ کشمیر سے کون بدلہ لے رہا ہے … چلہ کلان یا پھر کوئی اور … لیکن… لیکن ایک بات جو ہم جانتے ہیں وہ یہ ہے کہ خشک سالی کا سلسلہ اگر ختم نہیں ہو ا … کشمیر میں اگر بارش اور برفباری نہیں ہوئی اور… اور پیٹ بھر کے نہیں ہوئی تو… تو کئی ایک کا پیٹ خالی رہ جائیگا… بھوکا رہ جائیگا ۔کشمیر ایک سیاحتی مقام ہے اور… اور سیاحتی مقام کا براہ تعلق موسم کے ساتھ ہو تا ہے اور… اور موسم کا اس مقام کی معیشت کے ساتھ … تو اللہ میاں کا آسمان اگر پگھل نہیں گیا اور بارش اور برفباری نہیں ہوئی تو… تو اس کا براہ راست اثر یہاں کی اقتصادیات پر پڑے گا اور… اور بھاری پڑے گا… جو قوم کشمیر کیلئے بھاری ثابت ہو سکتا ہے۔گلمرگ آجکل کسی ریگستان کا نظارہ پیش کررہی ہے … اور نتیجہ یہ کہ ۶۰ تا ۷۰ فیصد بکنگ منسوخ ہو گئی ہے… ابھی کل ہی کی بات ہے … دو تین ہفتے پہلے کی بات ہے‘ کرسمس اور نئے سال کے آغاز کی بات ہے جب گلمرگ میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی ‘ بڑی بڑی سفارش کے بعد بھی کسی ہوٹل میں کمرہ دستیاب نہیں ہو رہاتھااور… اور آج وہیں کمرے ‘وہیں ہوٹل خالی ہیں… بات صرف گلمرگ کی ہی نہیں ہے… پہلگام اور سونہ مرگ کا حال بھی کچھ مختلف نہیں ہے… اور رہی بات کشمیر کی آب گاہوں کی ‘آبی ذخائرکی…جہلم کی تو… تو جہلم… جہلم نہیں لگ رہا ہے… کئی ایک مقامات پر یہ نالہ لگتا ہے … یہ ایک تکلیف دہ صورتحال ہے … اس لئے بھی ہے کہ … کہ اگر بارش اور برف باری نہ ہوئی تو… تو گرما پانی پانی کرتا ہو گا ۔لیکن … لیکن صاحب ہمیں یقین ہے اور… اور سو فیصد یقین ہے کہ اللہ میاں جانتا ہے کہ اسے کب ‘ کیا اور کیسے کرنا ہے… یقین ہے کہ برف باری ہو گی… بارشیں ہوں گی… گلمرگ اور سونہ مرگ برف کی سفید چادروں میں پھر لپٹی ہوئیں نظر آئیں گی… جہلم بھی اپنی پوری آبان‘بان اور شان کے ساتھ رواں دواں ہو گا … اور ان سب کے چہریں کھل اٹھیں گے جو اس وقت مر جھائے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں 3 منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد: پولیس

Next Post

منشیات، اشوسنگین چیلنج بہت بڑا

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

منشیات، اشوسنگین چیلنج بہت بڑا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.