جموں//
جموںکشمیر کے پونچھ ضلع کے جنگلی علاقوں میں مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے ۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ آرمی ، ایس او جی نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد پونچھ کے قصبہ لاری جنگلی علاقوں کو محاصرے میں لے کر ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ۳۰دسمبر۲۰۲۳کوسیکورٹی فورسز نے قصبہ لاری کے جنگلی علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا تھا۔ان کے مطابق سیکورٹی فورسز کے اہلکار وں نے ایک وسیع جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے پونچھ اور راجوری کے جنگلی علاقوں میں موجود دہشت گردی کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن لانچ کیا ہے ۔
ذرائع نے مزید کہاکہ مقامی انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کا لا کر مشتبہ افراد پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک آپریشن جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔