منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

غیر متعلقہ پاکستان

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-01-04
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

تو صاحب اپنے شنکر جی… وزیر خارجہ جئے شنکر جی کی باتوں کو سمجھنا آسان نہیں ہو تا ہے… ان کی باتیں سمجھنا مشکل ہو تا ہے اور… اور اس لئے ہوتا ہے کیونکہ ان کی باتیں عام لوگوں کیلئے نہیں بلکہ خاص لوگوں کیلئے ہوتی ہیں… اور اس لئے ہو تی ہیں کیونکہ یہ جناب خود کو بھی خاص ہی سمجھتے ہیں… آپ اور ہماری طرح عام نہیں ‘ بالکل بھی نہیں ۔ جتنی بھاری باتیں یہ جناب کرتے ہیں ‘ اگر جئے شنکر جی کا خود بھی وزن اتنا بھاری ہو تا تو… تو ان صاحب کا چلنا پھرنا مشکل ہو جاتا …جسمانی وزن کی وجہ سے مشکل ہوتا۔ روز گزشتہ انہوں نے کہا… ویسے یہ کہتے کم اور فرماتے زیادہ ہیں… تو روز گزشتہ انہوں نے کہا… معاف کیجئے فرمایا کہ ان کی حکومت… یعنی مودی جی کی حکومت نے ہمسایہ ملک پاکستان کی دہشت گردی… سرحد پار دہشت گردی کی پالیسی کو غیر متعلقہ بنادیا ہے… یعنی پاکستان اب کتنی بھی دہشت گردی… سرحد پار دہشت گردی کرے ‘ وہ بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور نہیں کرسکتااور… اور بالکل بھی نہیں کرسکتا ہے… ہم جئے شنکر جی کی باتوں… جو بہت کوششوں کے بعد ہماری اس نا سمجھ ‘ سمجھ میں آگئی ہیں‘ سے اتفاق کرتے ہیں… لیکن … لیکن انہیں اتنا لمبا چوڑا راستہ راستہ اختیار کرنے کی کیا ضرورت تھی… پاکستان کی پالیسی کو غیر متعلقہ بنانے پر اتنی محنت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی… کہ… کہ جو ملک ‘ جس ملک کا وجود ہی غیر متعلقہ بنتا جارہا ہے ‘اس کی کوئی بھی پالیسی خود بخود غیر متعلقہ بن جاتی ہے… کوئی بھی پالیسی … پاکستان آج جہاں ‘ جس موڈ پر کھڑا ہے… دنیا کیلئے اس کا ہونا یا نہ ہونا ایک ہی بات ہے… یعنی اس کا ہونا یا نہ ہونا کوئی معنی نہیں رکھتاہے کہ… کہ اگر یہ ہوگا بھی نہیں تو اسے کوئی یاد نہیں کرے گا اور… اور بالکل بھی نہیں کرے گا ۔ہم مانتے ہیں اور… اور سو فیصد مانتے ہیں کہ جئے شنکر جی نے محنت کی… پاکستان کی پالیسی کو غیر متعلقہ بنانے پر انہوں نے محنت کی… لیکن… لیکن پاکستان عالمی سطح پر خود کو غیر متعلقہ بنانے کی جو کوشش کررہا ہے ‘ جو محنت اس نے کی ہے… اللہ میاں کی قسم اس کوشش اور محنت کے سامنے اپنے جئے شنکر جی کی کوشش اور محنت زیادہ نہیں ہے… زیادہ نہیں ہو سکتی ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہو سکتی ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ہادی گام علاقے میں انکاونٹر شروع

Next Post

لون اور بخاری کا مشترکہ دُشمن کون؟

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

لون اور بخاری کا مشترکہ دُشمن کون؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.