سرینگر//
وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ یخ بستہ راتوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے اہلیان وادی گونا گوں مشکلات و مسائل سے دو چار ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کے بیشترعلاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج ہونے سے سرد کی شدت تیز تر ہوئی ہے ۔
گرمائی دار الحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۲ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۴ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۷ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۵ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۶ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۹ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۹ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۷ء۱۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں۷ جنوری تک موسم وسیع پیمانے پر خراب ہونے کا کوئی امکان ہے ۔