جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لوگ گھبرائیں نہ ‘ پیٹرول‘ڈیزل وافر مقدار میں دستیاب ہے:صوبائی کمشنر

ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال کے بعد پیٹرول پمپوں پر لوگوں کا اژدھام‘سرینگر میںکئی پمپ بند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-03
in اہم ترین
A A
انتظامیہ کا کام قبضہ کی گئی اراضی کا تحفظ ہے‘اسے ہر قیمت پر کریں گے:بیدھوری

DiV Com

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

سرینگر//
ڈویڑنل کمشنر کشمیر‘ وجے کمار بھدوری نے منگل کے روز لوگوں پر زور دیا کہ وہ گاڑیوں اور بوتلوں کے ساتھ پٹرول پمپوں پر بھاگ کر افرا تفری نہ پھیلائیں کیونکہ وادی میں تقریبا ایک ماہ سے پٹرول، مٹی کے تیل اور ایل پی جی کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈویڑنل کمشنر وجے کمار بدھوری نے کہا کہ پٹرول پمپوں پر گاڑیوں اور بوتلوں کے ساتھ پٹرول پمپوں پر جمع ہونے والے لوگ خوف و ہراس کا باعث بنیں گے کیونکہ پٹرول ، مٹی کے تیل اور ایل پی جی کی کوئی کمی نہیں ہے۔
بھدوری نے کہا’’ہمارے پاس کشمیر میں پٹرول اور ایل پی جی سمیت ضروری اشیاء کا تقریبا ایک مہینے سے کافی ذخیرہ ہے‘‘۔
صوبائی کمشنر نے کہا کہ لوگوں کو گھبرانا نہیں چاہئے اور اس کے بجائے پرسکون رہنا چاہئے۔ان کاکہنا تھا’’ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے کشمیر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ کشمیر کی ڈویڑنل انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے کہ لوگوں کو موسم سرما کے دوران پٹرول اور ایل پی جی سمیت اشیائے ضروریہ کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘‘
اس دوران مرکزی حکومت کے نئے قانون کی مخالفت کرنے والے ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے پیش نظر جموں میں کئی پٹرول پمپ خشک ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
آل جموں و کشمیر ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے بینر تلے جموں خطے کے مختلف اضلاع میں ٹرانسپورٹرز نے نئے قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
ایسو سی ایشن نے کہا کہ قانون ہر شہری پر لاگو کیا جانا چاہئے۔ ٹرانسپورٹرز یونین کے رہنما نے کہا کہ صرف کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیور ہی ہٹ اینڈ رن کیسز میں سخت سزا اور بھاری جرمانے کا سامنا کرنے کے حقدار کیوں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو فیصلہ کرنا چاہئے اور قانون میں ترمیم کرنی چاہئے۔
دریں اثنا جموں میں ٹینکروں کی جانب سے ایندھن کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہڑتال کی وجہ سے کئی فلنگ اسٹیشن خشک ہوگئے۔کچھ پٹرول پمپوں پر ایندھن کے لئے قطار میں کھڑے لوگوں کا بہت زیادہ رش دیکھا گیا۔ٹرانسپورٹروں نے جموں و کشمیر کے گیٹ وے کٹھوعہ ضلع کے لکھن پور میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ادھرٹرک ڈرائیوروں نے جموں وکشمیر میں بھی منگل کے روز ’ہٹ اینڈ رن‘کے نئے قوانین کے خلاف ہڑتال کی اور نعرہ بازی بھی کی۔
ہڑتال پر بیٹھے ڈرائیوروں نے اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر ایک ڈرائیور نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں گاڑیاں بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات پیش آئیں گے لیکن یہ ہماری مجبوری ہے ۔انہوں نے کہا’’بہت بڑا قانون پاس کیا گیا ہے میں سمجھ میں ہی نہیں آتا ہے کہ اتنا بڑا قانون کس طرح پاس کیا گیا‘‘۔ان کا کہنا تھا’’جب سبھی گاڑیاں بند ہوں گی اور سارا ٹرانسپورٹ ٹھپ ہوگا تو دیش کیسے چلے گا‘‘۔
موصوف نے کہا کہ حکومت کو یہ قانون واپس لینا پڑے گا۔ ایک اور احتجاجی نے کہا’’جو حکومت نے یہ قانون بنایا ہے کہ اگر ڈرائیور سے سڑک حادثہ ہوگا تو اس کو دس لاکھ روپے جرمانہ اور دس سال قید کی سزا سنائی جائے گی اگر ہمارے پاس اتنے پیسے ہوتے تو ہم اپنا کاروبار شروع کرتے ‘‘۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ اس قانون کو واپس لیا جائے ۔
دریں اثنا سمپور پانپور میں بھی ڈرائیوروں نے نئے قانون کے خلاف احتجاج کیا۔ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ گر چہ ہم قانون کے خلاف نہیں تاہم سرکار نے ڈرائیوروں کا کوئی خیال نہیں رکھا۔انہوں نے کہاکہ اس قانون کو پاس کرنے کے بعد ہم ڈرائیورنگ پیشے کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ان کے مطابق جب تک سرکار کی جانب سے کوئی نیا فیصلہ نہیں لیا جاتا تب تک احتجاج جاری رہے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان دنیا میں ایک نئی امید بن کر ابھرا ہے :وزیر اعظم مودی

Next Post

خسک موسم کے بیچ یخ بستہ راتوں کا سلسلہ جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

2025-05-15
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
Next Post
کشمیر میں سردی کے زور میں بتدریج اضافہ

خسک موسم کے بیچ یخ بستہ راتوں کا سلسلہ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.