بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

لوگ گھبرائیں نہ ‘ پیٹرول‘ڈیزل وافر مقدار میں دستیاب ہے:صوبائی کمشنر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-02
in تازہ تریں
A A
کشمیر میں ایک ہفتے کے اندر بجلی کی صورتحال بہتر کی جائے گی:بدھوری

Div Com

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۲جنوری

ڈویڑنل کمشنر کشمیر‘ وجے کمار بھدوری نے منگل کے روز لوگوں پر زور دیا کہ وہ گاڑیوں اور بوتلوں کے ساتھ پٹرول پمپوں پر بھاگ کر افرا تفری نہ پھیلائیں کیونکہ وادی میں تقریبا ایک ماہ سے پٹرول، مٹی کے تیل اور ایل پی جی کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

متعلقہ

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈویڑنل کمشنر وجے کمار بدھوری نے کہا کہ پٹرول پمپوں پر گاڑیوں اور بوتلوں کے ساتھ پٹرول پمپوں پر جمع ہونے والے لوگ خوف و ہراس کا باعث بنیں گے کیونکہ پٹرول ، مٹی کے تیل اور ایل پی جی کی کوئی کمی نہیں ہے۔

بھدوری نے کہا”ہمارے پاس کشمیر میں پٹرول اور ایل پی جی سمیت ضروری اشیاءکا تقریبا ایک مہینے سے کافی ذخیرہ ہے“۔

صوبائی کمشنر نے کہا کہ لوگوں کو گھبرانا نہیں چاہئے اور اس کے بجائے پرسکون رہنا چاہئے۔ان کاکہنا تھا” ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے کشمیر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ کشمیر کی ڈویڑنل انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے کہ لوگوں کو موسم سرما کے دوران پٹرول اور ایل پی جی سمیت اشیائے ضروریہ کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔“

اس دوران مرکزی حکومت کے نئے قانون کی مخالفت کرنے والے ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے پیش نظر جموں میں کئی پٹرول پمپ خشک ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آل جموں و کشمیر ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے بینر تلے جموں خطے کے مختلف اضلاع میں ٹرانسپورٹرز نے نئے قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

ایسو سی ایشن نے کہا کہ قانون ہر شہری پر لاگو کیا جانا چاہئے۔ ٹرانسپورٹرز یونین کے رہنما نے کہا کہ صرف کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیور ہی ہٹ اینڈ رن کیسز میں سخت سزا اور بھاری جرمانے کا سامنا کرنے کے حقدار کیوں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو فیصلہ کرنا چاہئے اور قانون میں ترمیم کرنی چاہئے۔

دریں اثنا جموں میں ٹینکروں کی جانب سے ایندھن کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہڑتال کی وجہ سے کئی فلنگ اسٹیشن خشک ہوگئے۔کچھ پٹرول پمپوں پر ایندھن کے لئے قطار میں کھڑے لوگوں کا بہت زیادہ رش دیکھا گیا۔ٹرانسپورٹروں نے جموں و کشمیر کے گیٹ وے کٹھوعہ ضلع کے لکھن پور میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں وکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

Next Post

امت شاہ کی جموں و کشمیر پر اعلی سطحی سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-13
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
تازہ تریں

آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

2025-05-13
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج
تازہ تریں

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

2025-05-13
کولگام اور پلوامہ میں فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں‘۲ مقامی جنگجوہلاک
تازہ تریں

شوپیاں میں فورسز اور دہشت گردوں میں مسلح جھڑپ جاری

2025-05-13
تازہ تریں

اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں

2025-05-13
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
تازہ تریں

پاکستان تنازع پر حکومت جائزہ کمیٹی قائم کرے: کانگریس

2025-05-13
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
Next Post
کشمیر پر آج دہلی میں میٹنگ وفاقی وزیر داخلہ جموں کشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں

امت شاہ کی جموں و کشمیر پر اعلی سطحی سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.