اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزیر اعظم کی ماتا ویشنو دیوی کٹرا ۔ نئی دہلی روٹ کیلئے دوسری وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی

وزیر اعظم کی قیادت میں جموں و کشمیر تیز رفتار ترقی کا مشاہدہ کر رہا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-31
in اہم ترین
A A
وزیر اعظم کی ماتا ویشنو دیوی کٹرا ۔ نئی دہلی روٹ کیلئے دوسری وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

اتر پردیش/کٹرا//
وزیر اعظم ‘نریندر مودی نے آج شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا ۔ نئی دہلی روٹ کیلئے دوسری وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی ۔
لیفٹیننٹ گورنر‘منوج سنہا اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ ، مرکزی وزیر مملکت ، پی ایم او شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا ریلوے سٹیشن سے فلیگ آف تقریب میں شامل ہوئے ۔
اس موقع پرلیفٹیننٹ گورنر نے مرکزی زیر انتظام علاقے کو نئی وندے بھارت ٹرین وقف کرنے پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ۔
سنہا نے کہا ’’ آج جموں کشمیر کیلئے تاریخی دن ہے ۔ دوسری وندے بھارت ٹرین شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا ۔ نئی دہلی روٹ سے یاتریوں کو سفر میں آسانی اور شہریوں کو زیادہ راحت ملے گی ‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں کشمیر تیز رفتار معیار کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا مشاہدہ کر رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامع ترقی کیلئے آخری میل کے رابطے نے دور دراز کے علاقوں میں شہریوں کیلئے زندگی گذارنے میں آسانی پیدا کی ہے ، معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے اور روزی روٹی کے مواقع میں اضافہ کیا ہے ۔
سنہا نے مزید کہا ’’ جموںکشمیر یو ٹی نے گذشتہ چار برسوں میں سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے متاثر کن پیش قدمی کی ہے ۔ ہم نے مثال وسعت کے سڑک اور ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شروع کئے ہیں اور ان پر بے مثال رفتار سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے ۔ یہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی ہمہ جہت ترقی کیلئے ہماری غیر متزلزل عزم کی علامت بھی ہے ۔ ‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے آخری صف کے آخری فرد تک پہنچنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی رہنمائی میں ہم چار ستونوں‘ چار ذاتوں ۔ غریبوں ، نوجوانوں ، خواتین اور کسانوں کیلئے کام کر رہے ہیں جو ترقی یافتہ ہندوستان کے معمار ہوں گے ۔
سنہا نے سیاحت کے شعبے میں رجسٹرڈ غیر معمولی ترقی پر بھی روشنی ڈالی اور خطے میں مذہبی سیاحتی سرکٹ کو مضبوط بنانے کیلئے انتظامیہ کی کوششوں کا اشتراک کیا ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ جموں ڈویژن کے کئی ناقابل یقین سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی بہت زیادہ آمد دیکھنے میں آ رہی ہے اور مقامی معیشت کو فروغ مل رہا ہے ۔ شیو کھوڑی شرائین بورڈ شیو کھوڑی گپھا کی ترقی کیلئے پرعزم ہے مجھے امید ہے کہ کٹرا سے شیو کھوڑی تک ہیلی سروس آنے والے دنوں میں شروع ہو جائے گی ۔ ‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ملک کو مودی کی ضمانت پر یقین‘:’ضمانتوں میں اس لئے طاقت ہے کیونکہ میں جو کہتا ہوں وہ کرتا ہوں‘

Next Post

کپواڑہ میں زلزلے کے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post

کپواڑہ میں زلزلے کے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.