منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرینگر میں آئی جی پی کشمیر کا وادی کی سیکورٹی صوتحال کا جائزہ

’قیام امن کو یقینی بنایا جائے‘....یو اے پی اے کے کیسوں کی جانچ کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-30
in اہم ترین
A A
عہدہ سنبھالنے کے بعد آئی جی پی کا سینئر افسران کے ساتھ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

سرینگر//
انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی ) کشمیر‘ وی کے بردی نے جمعے کے روز یہاں ضلع پولیس دفتر سرینگر میں ایک میٹنگ کے دوران سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
بردی نے اس دوران افسروں پر کشمیر صوبے میں قیام امن کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
آئی جی کشمیر نے یو اے پی اے کے تحت آنے والے کیسوں کی جانچ کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔
پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر میں سیکورٹی منظر نامے کے مزید استحکام کو یقینی بنانے کیلئے آئی جی پی کشمیر وی کے بردی نے یہاں ضلع پولیس دفتر سری نگر میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران سیکورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا۔
ترجمان نے کہا کہ میٹنگ کے دوران سیکورٹی منظر نامے کے حوالے مختلف امور زیر بحث آئے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی جی پی نے درپیش موجودہ سیکورٹی خطرات وچیلنجز کی تشخیص پر زور دیا۔
آئی جی کشمیر کو میٹنگ کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے اور انسداد دہشت گرد کارروائیوں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس نے میٹنگ کے دوران مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ وادی میں پر امن ماحول کو برقرار رکھنے کی خاطر آپسی تال میل ناگزیر ہے۔
آئی جی پی کشمیر نے آفیسران پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) کے تحت آنے والے کیسوں کی جانچ کے معیار کو بہتر بنائے۔انہوں نے یو اے پی اے مقدمات کے سلسلے میں سزا کی شرح کو یقینی بنانے کیلئے جانچ کے معیار اور تکنیک کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔
بردی نے یو اے پی اے کے مقدمات کے مطلوبہ عمل کی پیروی کے لیے نوڈل افسران کو نامزد کرنے کی ہدایت دی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مقدمات کو مقررہ مدت کے اندراندر عدالتی تعین کے لیے پیش کیا جائے۔
پولیس بیان کے مطابق بردی نے افسروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی سیکورٹی واقعے سے نمٹنے کیلئے فوری کارروائیوں کو یقینی بنائیں۔
پولیس بیان میں کہا گیا’’آئی جی پی نے مجموعی سیکورٹی صورتحال کے استحکام کے لئے مختلف قابون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مضبوط تعاون ہونے پر زور دیا‘‘۔
ترجمان نے کہا کہ آئی جی پی نے سیکورٹی ایجنسیوں اور عوام کے درمیان تعاون اور اعتماد کی بنیادوں پر مثبت تعلقات بنانے پر زور دیا۔بیان کے مطابق انہوں نے انٹلی جنس شیئرنگ میکانزم کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ڈی آئی جی بی ایس ایف مکھرجی، ڈی آئی جی سی آر پی ایف ایڈمن دنیش کمار، ڈی آئی جی سی آر پی ایف آپریشنز پی کے مہرا، انٹیلی بیورو سری نگر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکھلیش چندری، ڈی آئی جی ایس ایس بی امتیاز اسماعیل پرے، ڈی آئی جی آئی آر عبدالقیوم ، ڈی آئی جی سی آئی ڈی، الطاف احمد خان، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رائیس بٹ، ڈی آئی جی این کے آر وویک گھپتا، ایس ایس پی سری نگر آشیش کمار مشرا، ایس ایس پی پی سی آر شوکت حسین شاہ، لیفٹیننٹ کرنل پی کے ساتھ اور سبھی اضلاع کے ایس ایس پی نے شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سات روز بعد راجوری پونچھ اضلاع میں موبائل انٹر نیٹ خدمات بحال

Next Post

وادی میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور اور گہری دھندقائم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا صحیح وقت ہے :کول
اہم ترین

بی جے پی کا پی اے سی کا۳۷۰ کی بحالی کا مطالبہ مسترد

2025-07-01
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
اہم ترین

’ایران کے پاس یورینیئم کو دوبارہ افزودہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے‘

2025-06-30
سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا
اہم ترین

سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری
اہم ترین

بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری

2025-06-29
اہم ترین

’ایمرجنسی کے دوران آئین کی تمہید میں جن الفاظ کا اضافہ ہوا وہ ایک زخم ہے‘

2025-06-29
Next Post

وادی میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور اور گہری دھندقائم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.