منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’انتظامیہ زیادہ شفاف‘ذمہ دار اور جوابدہ ہوئی ہے‘

جموں کشمیر میں بیمز پورٹل نے کاموں کی نگرانی اور عوامی جائزہ کو ممکن بنایا ہے:لیفٹیننٹ گورنرسنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-19
in اہم ترین
A A
انتظامیہ زیادہ شفافیت‘ذمہ دار اور جوابدہ ہوئی ہے:سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

نئی دہلی///
لیفٹیننٹ گورنر‘منوج سنہا نے کہا ہے کہ حکومت کی متعارف کرائی گئیں اصلاحات کی وجہ سے جموں کشمیر میں انتظامیہ نچلی سطح پر اور زیادہ شفافیت‘ذمہ دار اور جوابدہ ہوئی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنرنے آج دہلی یونیورسٹی میں’گڈ گورننس‘ کے موضوع پر جی۲۰ کنیکٹ لیکچر سیریز میں شرکت کی۔
ایل جی نے اپنے کلیدی خطاب میں شفافیت اور جوابدہی کو بڑھانے کیلئے حکمرانی میں عوام بالخصوص نوجوانوں کی شرکت اور پائیدار ترقی کیلئے فیصلہ سازی میں پسماندہ طبقے کی شمولیت پر زور دیا۔
دہلی یونیورسٹی میں لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر ویڑن ۲۰۳۰ شیئر کیا۔ انہوں نے گزشتہ چند سالوں میں جموں و کشمیر انتظامیہ کے ذریعہ متعارف کرائی گئیں اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی ‘جس کے نتیجے میں نچلی سطح پر انتظامی سیٹ اپ میں زیادہ شفافیت‘ذمہ دار اور جوابدہ ہوئی ہے۔
سنہا نے کہا کہ۱۰۰۰سے زائد آن لائن عوامی خدمات ، شہریوں کی آراء اور خدمات کو پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ کے ساتھ جوڑنے کے ساتھ مشن موڈ میں ڈیجیٹل جموں کشمیر پروگرام کے آغاز نے بغیر کسی انسانی انٹرفیس کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے جس سے شفافیت پیدا ہوئی ہے۔
ایل جی نے کہا’’جموں کشمیر میں بیمز پورٹل نے کاموں کی نگرانی اور عوامی جائزہ کو ممکن بنایا ہے اور دیگر مداخلتوں ، جیسے پے سیس ، پروف ، ای جی آر اے ایس نے حکمرانی کے نظام میں تبدیلی کو یقینی بنایا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ۲۰۱۹۔۲۰۱۹میں۹۲۲۹منصوبوں کی تعداد سے بڑھ کر۲۰۲۲۔۲۰۲۳ میں۹۲ہزار۵۶۰ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پالیسیوں میں عوام کی آواز اور پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی میں عوامی شرکت میں اضافہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں نئے ترقیاتی سنگ میل حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
سنہا کاکہنا تھا کہ مختلف ذرائع سے عوام کی شرکت وسائل کی منصفانہ تقسیم، ذمہ دارانہ، موثر‘ منصفانہ اور جامع حکمرانی پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔’’ بہتر خدمات شہریوں کا حق ہے اور انتظامیہ کو ایک موثر سروس فراہم کنندہ کے طور پر بھی کام کرنا چاہئے‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ جدت طرازی کی حوصلہ افزائی کریں اور نوجوانوں میں تکنیکی طور پر بااختیار بنائیں۔
ایل جی نے کہا کہ تبدیلی ہی واحد مستقل چیز ہے اور ہر کسی کو گورننس میں ٹکنالوجی کے بڑھتے ہوئے کردار کو دھیان میں رکھتے ہوئے اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔’’ہمارے نوجوانوں کو ہر نئے موقع کو ترقی میں تبدیل کرنے کیلئے مہارت، اعتماد اور امید سے لیس ہونا چاہئے‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور نئے ڈیجیٹل ٹولز کو تمام شعبوں میں ضم کیا جا رہا ہے اور یہ پالیسی سازی اور نفاذ دونوں میں پرانے تصورات کو تبدیل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ ڈیٹا اینڈ ڈائیلاگ اور اسپیڈ اینڈ اسکیل پر ہونی چاہیے جو لوگوں کو بااختیار بنانے، اختراعات، پائیدار معیشت اور گڈ گورننس میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے نیتن یاہو سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

Next Post

موسم میں بہتری مغل روڈ بحال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post

موسم میں بہتری مغل روڈ بحال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.