سرینگر//
۱۵ویں کور کے نو تعینات جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل امردیپ سنگھ اوجلا نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔
لیفٹیننٹ گورنر اور جی او سی نے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں سیکورٹی کے انتظام سے متعلق مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
آئندہ شری امرناتھ جی یاترا کے ہموار انعقاد کے لئے سیکورٹی انتظامات کے علاوہ جموں و کشمیر میں موجودہ صورتحال سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تمام محفوظ احاطوں اور اہم تنصیبات کے باقاعدگی سے حفاظتی جائزہ لینے پر زور دیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سول انتظامیہ اور پولیس کیلئے فوج کی مسلسل حمایت اور جموں و کشمیر کے لوگوں کی بھلائی اور سلامتی کیلئے اس کے تعاون کی تعریف کی۔