جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سپریم کورٹ کا متھرا کی شاہی عیدگاہ کے سروے آرڈر پر روک لگانے سے انکار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-16
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز متھرا میں کرشن جنم بھومی مندر سے متصل شاہی عیدگاہ مسجد کمپلیکس کے سروے کے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے سے انکار کردیا۔
جسٹس سنجیو کھنہ اور ایس وی این بھٹی کی بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد الہ آباد ہائی کورٹ کے 14 دسمبر کے حکم پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔مسجد کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ حذیفہ احمدی نے ہائی کورٹ کے حکم میں مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے پہلے کہا تھا کہ کیس کی سماعت کی ضرورت ہے ۔ ہمیں اس معاملے میں تحریری دلائل دینے کو بھی کہا گیا۔
"لیکن اب ہائی کورٹ کچھ درخواستوں پر غور کر رہا ہے جس کے دور رس نتائج ہوں گے ،”۔اس پر بنچ نے کہا، "ہم اس مرحلے پر کچھ نہیں روکیں گے ۔ اگر کوئی مخالف حکم ہو تو آپ یہاں آ سکتے ہیں۔”
مسٹر احمدی نے کہا کہ جمعرات کے روز ایک حکم جاری کیا گیا تھا، جس میں کمشنر کو شاہی عیدگاہ مسجد کا معائنہ کرنے اور اس کے لیے کمیشن قائم کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔انہوں نے کہا "یہ اس وقت ہو رہا ہے جب عدالت عظمی اس معاملے میں دائرہ اختیار کا فیصلہ کر رہی ہے ،”۔
سپریم کورٹ کی بنچ 9 جنوری کو اس کیس کی سماعت کرنے جا رہی ہے ۔اس پر مسٹر احمدی نے دلیل دی کہ ہائی کورٹ سماعت نہیں کر رہا ہے ۔تاہم سپریم کورٹ نے کہا کہ اس کے سامنے واحد دائرہ اختیار منتقلی کا معاملہ ہے ۔
بنچ نے کہا کہ اگر درخواست گزار کو کوئی شکایت ہے تو وہ قانون کے مطابق چیلنج کر سکتا ہے ۔الہ آباد ہائی کورٹ نے جمعرات کے روز عدالت کی نگرانی میں ایڈوکیٹ کمشنروں کی تین رکنی ٹیم کے ذریعہ شاہی عیدگاہ کمپلیکس کے ابتدائی سروے کی اجازت دی۔سروے کے طریقہ کار سے متعلق عدالت 18 دسمبر کو دوبارہ اس معاملے کی سماعت کرے گی۔
ہائی کورٹ کے جسٹس میانک کمار جین کی بنچ نے کہا تھا کہ وہ کمشنر کی تقرری اور سروے کے طریقہ کار پر پیر کے روز فیصلہ کرے گی۔ہائی کورٹ نے یہ حکم ہری شنکر جین اور دیگر کے ذریعے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کے دوران دیا تھا۔درخواست گزاروں کا دعوی تھا کہ یہ مسجد مغل بادشاہ اورنگزیب نے بھگوان کرشن کی جائے پیدائش کے ایک حصے کو گرا کر تعمیر کی تھی۔
درخواست گزار پوری 13.37 ایکڑ اراضی کی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں جس پر اس وقت مسجد واقع ہے ۔انہوں نے شاہی عیدگاہ مسجد کمیٹی اور شری کرشن جنم بھومی ٹرسٹ کے درمیان 1968 کے معاہدے کو بھی چیلنج کیا ہے ، جس نے مسجد کو اس زمین کو استعمال کرنے کی اجازت دی تھی جس پر یہ واقع ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پرتھ ٹیسٹ: پاکستان کے 2 وکٹ پر 132 رنز

Next Post

مہوا موئترا کی بے دخلی کو چیلنج، سپریم کورٹ نے سماعت 3 جنوری تک ملتوی کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

2026-07-24
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

2026-07-24
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو بی جے پی کا نوٹس
قومی خبریں

احتجاج ملتوی کرنے کا یقین دلانے کے بعد پیچھے ہٹے مظاہرین: بی جے پی

2026-07-24
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

سی جے پی نے وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی

2026-07-24
 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
Next Post
ترنمول لیڈر مہوا موئترا کی لوک سبھا رکنیت منسوخ

مہوا موئترا کی بے دخلی کو چیلنج، سپریم کورٹ نے سماعت 3 جنوری تک ملتوی کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.