بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’سپریم کورٹ کا آرٹیکل ۳۷۰ پر فیصلہ جموں و کشمیر کو نئی بلندیوں پر لے جانے گا‘

فیصلے نے ایک نئی امید پیدا کی‘ملک کے اتحاد اور سالمیت کو مزید مضبوط کرے گا:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-13
in اہم ترین
A A
گوجروں‘ بیکروالوں کی ریزرویشن کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں:سنہا

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

جموں//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج کہا کہ آرٹیکل ۳۷۰کی منسوخی کو برقرار رکھنے سے جموں و کشمیر کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے اور محروم طبقات کو انصاف فراہم کرنے کے لئے مرکز اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ انتظامیہ کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔
سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے۵؍ اگست ۲۰۱۹کو ’نئے جموں کشمیر‘ کی بنیاد رکھی تھی اور سپریم کورٹ کے فیصلے نے لوگوں میں ایک نئی امید پیدا کی ہے اور ملک کے اتحاد اور سالمیت کی جڑوں کو مزید مضبوط کرے گا۔
ایل جی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کل (آرٹیکل ۳۷۰پر) اپنا فیصلہ دیا ہے اور یہ واضح کیا ہے کہ پارلیمنٹ نے (اگست ۲۰۱۹میں) جموں و کشمیر کے عوام کے فائدے کے لئے جو قرارداد منظور کی تھی وہ مکمل طور پر آئینی تھی۔ میں اس فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں جو ملک کے اتحاد اور سالمیت کی جڑوں کو مزید مضبوط کرے گا۔
سنہا نے ڈوگرہ راجپوت حکمران گلاب سنگھ کے فوجی جنرل زوراور سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، جنہوں نے ۱۸۴۲ میں آج ہی کے دن شہادت حاصل کی تھی۔
ایل نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ محروم طبقوں کے لئے سماجی انصاف اور آئینی حقوق کو یقینی بنائے گا اور ’نئے جموں و کشمیر‘ کے اپنے مقصد کو حاصل کرنے اور اسے ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے حکومت کی کوششوں کو تقویت دے گا۔
سنہا نے کہا کہ اس فیصلے سے لوگوں میں ایک نیا جوش و خروش پیدا ہوگا اور جموں و کشمیر کی اقتصادی اور سماجی ترقی کی کوششوں کو آگے بڑھایا جائے گا جیسا کہ وزیر اعظم نے تصور کیا تھا جنہوں نے لوگوں کو آرٹیکل۳۷۰ کے چنگل سے آزاد کرایا تھا۔
ایل جی نے کہا کہ۲۰۱۹میں مرکز کی جانب سے آرٹیکل۳۷۰کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کی صورتحال میں مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ ’’اب ہمارے پڑوسی ملک کی طرف سے ہڑتالی کیلنڈر جاری نہیں کیے جاتے ہیں اور پتھراؤ ایک تاریخ بن چکا ہے‘‘۔
ایل جی نے کہا کہ وادی میں نائٹ لائف اور سینما گھروں کی واپسی سے لوگ معمول کے ثمرات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جہاں نئے خواب اور نئے طرز زندگی نے جنم لیا ہے۔
سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر اب دہشت گردی کیلئے بدنام ہونے کے بجائے سیاحت کے ہاٹ اسپاٹ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ گزشتہ سال ریکارڈ۸۸ء۱ کروڑ سیاحوں نے اس علاقے کا دورہ کیا تھا اور اس سال نومبر تک سیاحوں کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کر چکی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنروں کی تقرری سے متعلق بل کو منظوری

Next Post

جموں کشمیر میں خواتین ریزرویشن بل منظور۔مودی کی قیادت میں خواتین کو مسلسل عزت مل رہی ہے :رائے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
اینٹی کرپشن بیورو نے حلقہ پٹواری برین نشاط اور چوکیدار کو رنگے ہاتھوں دھر لیا
اہم ترین

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں بھرتی عمل میں بے ضابطگیاں

2025-07-02
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
اہم ترین

ایل جی سنہا کا دہشت گردی کے متاثرین کے کیسوں کو دوبارہ کھولنے کی ہدایت

2025-07-02
سنہا آج یاتریوں کو جموں سے روانہ کریں گے
اہم ترین

سنہا آج یاتریوں کو جموں سے روانہ کریں گے

2025-07-02
عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
Next Post
جموں کشمیر میں خواتین ریزرویشن بل منظور۔مودی کی قیادت میں خواتین کو مسلسل عزت مل رہی ہے :رائے

جموں کشمیر میں خواتین ریزرویشن بل منظور۔مودی کی قیادت میں خواتین کو مسلسل عزت مل رہی ہے :رائے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.