جموں//
جموںکشمیر کے سانبہ ضلع کے نانکی چیک علاقے میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دوافراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق سانبہ میں نانکی چیک کے قریب ٹرولر نے نجی گاڑی کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے کار میں سوار دو نوجوان شدید طورپر زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قراردیا۔
متوفین کی شناخت سشیل کماراور اس کے دوست رومی ولد اشوک کمار ساکنان نانکی چیک سانبہ کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے ٹرولر ڈرائیور کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے ۔