سرینگر//
جنوبی ضلع اننت ناگ کے زاڈی پورہ میں کرایہ کے کمرے سے۲۵سالہ غیر مقامی شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق زاڈی پورہ اننت ناگ میں جمعے کے روز کرایہ کے کمرے سے ایک غیر مقامی شہری کی لاش برآمد ہوئی ۔
معلوم ہواہے کہ مقامی لوگوں نے نزدیکی پولیس اسٹیشن کو اس بارے میں آگاہ کیا چنانچہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پرپہنچی اورلاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت راج بہادر ولد شنکر لال ساکن علی گڑھ کے بطور کی ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران منکشف ہوا کہ متوفی کافی عرصہ سے مرغی کے مرض میں مبتلا ۔
دریں اثنا پولیس نے دفعہ۱۷۴کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔
اس دوران جموںکشمیر کے رام بن ضلع کے کھو باغ علاقے میں دریائے چناب سے ایک عدم شناخت خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق جمعے کی سہ پہر کھو باغ رام کے نزدیک چند مقامی افراد نے دریائے چناب میں ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی ہے ۔دریں اثنا پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔