جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

آہوں اور سسکیوں کے بیچ مسرور کی آخری رسومات ادا

نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے کی شرکت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-09
in اہم ترین
A A
فائرنگ میں زخمی پولیس انسپکٹر دہلی کے ایمز میں چل بسا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
جموںکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے عید گاہ علاقے میں ملی ٹینٹوں کے حملے میں مارے گئے پولیس آفیسر مسرور احمد وانی کو پر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد لحد کیا گیا۔
پولیس آفیسرکی نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جس دوران رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ۔
اس سے قبل ضلع پولیس لائنز سرینگر میں ایک تعزیتی گلباری تقریب منعقد ہوئی جس میں اے ڈی جی پی ، آئی جی کشمیر سمیت پولیس اور سیول انتظامیہ سے وابستہ سینئر آفیسران نے شرکت کی۔
بتادیں کہ سرینگر کے عید گاہ علاقے میں۲۹؍اکتوبر کو ملی ٹینٹوں نے مذکورہ پولیس آفیسر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ کرکٹ کھیل رہے تھے ۔ پولیس انسپکٹر اس حملے میں شدید زخمی ہوگئے اور۴۰روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جمعرات کو دہلی کے ایمز ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔
نامہ نگار نے بتایا جمعے کی صبح پولیس آفیسر کی لاش خصوصی طیارے کے ذریعے سری نگر پہنچائی گئی اور وہاں سے نعش کو ضلع پولیس لائنز سری نگر روانہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ضلع پولیس لائنز سری نگر میں پولیس آفیسر کی تعزیتی گلباری تقریب منعقد ہوئی جس میں اے ڈی جی پی وجے کمار، آئی جی کشمیر ودھی کمار بردھی کے علاوہ سینئر پولیس اور سیول انتظامیہ سے وابستہ آفیسران نے شرکت کی۔
نامہ نگار نے ترنگے سے لپٹے شہید پولیس آفیسر کی جسد خاکی پر پھول نچھاور کئے اور انہیں شاندارالفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا۔انہوںنے بتایا کہ تعزیتی گلباری تقریب کے بعد شہید پولیس آفیسر کی لاش جوں ہی اس کے آبائی علاقے عید گاہ پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا، خواتین سینہ کوبی کرنے لگی اور پورا علاقہ ماتم کدے میں تبدیل ہوا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بعد سہ پہر سینئر پولیس آفیسران کی موجودگی میں شہید پولیس آفیسر کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
نماز جنازہ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس لا اینڈ آرڈر وجے کمار، آئی جی کشمیر ودھی کمار بردی ، ایس ایس پی سری نگر اور دوسرے سینئر آفیسران نے شرکت کی۔
سہ پہر کے قریب پولیس اہلکار کو آہوں اور سسکیوں کے بیچ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔
مقامی لوگوں نے اس موقع پر بتایا کہ مسرور احمد وانی شریف النفس پولیس آفیسر تھے اور وہ ہمیشہ فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ شہید پولیس آفیسر ہمیشہ غریبوں کیلئے اپنے آپ کو وقف رکھتے تھے اور ان کی جدائی سے پورے علاقے میں ماتم کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجوری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ

Next Post

اننت ناگ میں غیر مقامی کی لاش برآمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد

اننت ناگ میں غیر مقامی کی لاش برآمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.