بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کزن پارٹیاں

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-12-06
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سکینہ جی کا تجربہ !

اب پڑ ھائی میں بھی ہائبرڈ ماڈل

تو صاحب قصہ ہے کہ… کہ بی جے پی کے بانڈی پورہ کے ضلع صدر نے کچھ کہا ہے…اور جو کہا ہے وہ سبھی جانتے تھے… لیکن…لیکن بی جے پی اس کا اعتراف نہیں کرررہی تھی… وہ اس سچ کو اپنے ہوٹوں پر نہیں لا رہی تھی… وہ اس رازپر سے پرد ہ نہیں اٹھا رہی تھی… حالانکہ یہ ایسا راز تھا … جو سب کچھ تھا… لیکن… لیکن راز نہ تھا کہ اس بات کو سب جانتے تھے… یہ جانتے تھے کہ بخاری صاحب … الطاف بخاری صاحب کی اپنی پارٹی ان کی اپنی پارٹی نہیں بلکہ بی جے پی کی اپنی پارٹی تھی… سجاد لون صاحب اور آزاد صاحب بھی بے جے پی کیلئے وہیں حیثیت اور اہمیت رکھتے ہیں جو بخاری صاحب اور ان کی جماعت رکھتی ہے… یعنی اپنی پارٹی ‘ پیپلز کانفرنس اور… اور آزاد صاحب کی پارٹی بی جے پی کی بی ٹیمیں ہیں… جنہیں بی جے پی کے ضلع بانڈی پورہ کے صدر نے ؔکزن‘ پارٹیاں قراردیااور… اور سو فیصد قرار دیا ۔ہمیں ان کے اس انکشاف پر کوئی حیرت نہیں ہوئی… بالکل بھی نہیں ہو ئی …ان کی اس بات پر بھی ہم حیران نہیں ہو ئے کہ شام کو ہم سب ایک ساتھ ہو تے ہیں… لیکن ان کی اس بات نے ہمیں ضرورحیران کردیا کہ لوگ ان جماعتوں کے بجائے سیدھا بی جے پی سے رابطہ کریں… اس ایک بات نے ہمیں حیران کردیا کہ آخر بی جے پی کے ضلع صدر کہنا چاہتے ہیں اور… اور جو کہہ رہے ہیں کیوں کہہ رہے ہیں کہ… کہ اگر لوگ بخاری صاحب ‘ سجاد صاحب اور آزاد صاحب کے پاس جاتے ہیں تو… تو انہیں اس سے کیا پریشانی ہیں کہ… کہ مانا یہ تینوں جماعتیں ‘ بی جے پی کی اپنی پارٹیاں ہیں… کزن پارٹیاں ہیں… لیکن صاحب یہ بھی تو سچ ہے کہ ان تینوں جماعتوں کی اپنی بھی ایک شناخت ہے… ان کا بھی اپنا ایک حلقہ اثر ہے… لوگ ان کو ان کے نام اور کام سے جانتے ہیں… زیادہ ان کے نام اور کام سے جانتے ہیں اور… اور بہت کم انہیں بی جے پی کی ’کزن‘ پارٹیاں کے طور جانتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔اگر… اگر بی جے پی کے ضلع صدر کو ان جماعتوں کی موجودگی سے واقعی میں اتنا مسئلہ ہے تو… تو صاحب پھر انہیں اور ان کی جماعت کو بخاری صاحب ‘ سجاد صاحب اور آزاد صاحب اور ان کی جماعتوں کو اپنی بی ٹیمیں نہیں بنانی چاہئیں تھیں… بالکل بھی نہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کا فیصلہ اسی ماہ متوقع

Next Post

کوئی سیاسی پارٹی اب اچھوت نہیں رہی 

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

سکینہ جی کا تجربہ !

2025-07-09
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب پڑ ھائی میں بھی ہائبرڈ ماڈل

2025-07-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ صرف دعویٰ ہے…

2025-07-06
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2025-07-05
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

امر ناتھ یاترا کا آغاز

2025-07-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کوئی سیاسی پارٹی اب اچھوت نہیں رہی 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.