سرینگر//
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے۲۵۰کروڑ روپیوں کے بینک منی لانڈ رنگ کیس کے سلسلے میں جمعرات کی صبح سری نگر میں چھ مقامات پر چھاپے مارے ۔
ای ڈی کی طرف سے جاری ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ ای ڈی نے۲۵۰کروڑ روپیوں کے بینک فراڈ کیس کے سلسلے میں جموں وکشمیر کوآپریٹو بینک کے چیئر پرسن کے احاطے سمیت چھ مقامات پر چھاپے مارے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ فراڈ فرضی جہلم کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے نام پر کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ای دی کے سری نگر دفتر نے یہ چھاپے منی لانڈرنگ کیس کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے ) کے دفعہ ۱۷کے تحت مارے گئے ۔