ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

 جموں میں آڈِٹ ہفتہ کی اِختتامی تقریب سے لیفٹیننٹ گورنر کا خطاب 

’اِصلاحات کے دور میں سرکاری محکموں کو کوتاہیوں پر فوری ایکشن لینا چاہیے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-25
in مقامی خبریں
A A
عالمی یوم سیاحت:ایل جی سنہا کی سیاحوں کو جموں وکشمیر کی سیر دعوت

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

جموں//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج کنونشن سینٹر جموں میں ’آڈِٹ وویک‘کی اِختتامی تقریب سے خطاب کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں شفاف اور جوابدہ حکمرانی کے لئے آڈِٹ کمیونٹی کی کوششوں کو سراہا۔
سنہا نے کہا کہ ہفتہ بھر جاری آڈٹ ڈے کی تقریبات ہمیں اس اہم کردار پر غور کرنے کا موقعہ فراہم کرتی ہیں جو آڈِٹ کمیونٹی گڈگورننس میں حصہ اَدا کرنے اور ہمارے ملک کے گورننس کے منظرنامے کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہ کہ عوامی آڈِٹ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ترقی لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لانے کے مقصد کیلئے ہر روپیہ اَچھی طرح سے خرچ کیا جائے۔
ایل جی نے کہا کہ عوامی زندگی میں شفافیت، جوابدہی اور ایمانداری لانے کے لئے قائم کئے گئے اِبتدائی اِداروں میں سے ایک انسٹی ٹیوٹ آف کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف اِنڈیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آئین کا مسودہ تیار کرتے وقت ہمارے آباؤ اجداد کی واضح رائے تھی کہ آڈیٹر جنرل جمہوری عمل میں سب سے اہم افسر ہوگا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بابا صاحب امبیدکر نے کہا تھا کہ آڈیٹر جنرل کا عہدہ ہندوستانی آئین میں سب سے اہم ہے اور وہ واحد شخص ہوں گے جو اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ پارلیمنٹ نے جس کے لئے ووٹ دیا ہے یا پارلیمنٹ کے تخصیص بل میں جو کچھ فراہم کیا گیا ہے اس سے زیادہ کوئی خرچ نہ ہو۔
سنہانے سرکاری محکموں پر زور دیا کہ وہ کوتاہیوں پر فوری کارروائی کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ اِصلاحات کے دور میں آڈِٹ کمیونٹی کی یہ کوشش ہونی چاہیے کہ وہ آڈِٹ رِپورٹ اور ضروری حقائق فوری طور پر پیش کرے تاکہ پالیسیوں اور پروگراموں کے جائزے سے متعلق کارروائی بلا تاخیر کی جا سکے۔
ایل جی نے کہا کہ آڈِٹ مشاہدے اور سفارشات کو ایک رہنما کے طور پر دیکھا جانا چاہئے تاکہ سرکاری خزانے کی ایک ایک پائی عام آدمی کے معیارِ زندگی کو بہتر بنائے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ تمام اَفسران کو آڈِٹ رپورٹس اور آڈِٹ مشاہدات کو اپنے کام کی تنقید کے طور پر دیکھنے کی اَپنی سوچ بدلنی چاہیے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ اِن رپورٹوںکو غوراور احتیاط سے پڑھیں اور آڈِٹ کمیونٹی کی سفارشات پر عمل کریں تو گورننس میں ضروری بہتری لائی جا سکتی ہے۔
سنہا نے تقریب میں اِی۔ گورننس اور ڈیجیٹل رَسائی کی وجہ سے اِنتظامی اور کاروباری عمل میں ہونے والی اہم تبدیلیوں کے بارے میں بات کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ یہ تبدیلی آڈِٹ کمیونٹی کے لئے نئے چیلنجوں اور مواقع لے کر آئی ہے کہ وہ آئی ٹی سسٹم کی حفاظت اور سیفٹی پر خصوصی توجہ دے اور پنچایتی سطح اِداروں اور نوجوانوں کو شراکت دار بھی بنائیں۔
ایل جی نے کہا کہ ایک طرف، آرٹیفیشل اِنٹلی جنس اور علم پر مبنی ماہرانہ نظاموں کے اَستعمال نے آڈِٹ رِسک ایویلیوایشن ، اِنٹرنل کنٹرول ایو یلیوایشن اور آڈِٹ پلاننگ میں سہولیت فراہم کی ہے جبکہ دوسری طرف ڈیٹا سیکورٹی اور کم  اَز کم اِنسانی کنٹرول کے بارے میں خدشات کی وجہ سے نئے چیلنجز بھی سامنے آئے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنرنے مزید کہا کہ ہمیںتوازن قائم کرنا ہوگا اور وسائل کے مناسب استعمال کو یقینی بنانے اور اسکیموں سے مستفید ہونے والوں کی زندگی کو آسان بنانے کے لئے دستیاب ہر ٹول کا اِستعمال کرنا ہوگا۔
سنہانے گذشتہ چند برسوں میں جموں و کشمیر کے آڈِٹ اور اکاؤنٹس دفاتر کی کلیدی کوششوں کی سراہنا کی۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کہا کہ زیرِاِلتوأ آڈِٹ پیراز کی بڑے پیمانے پر تصفیہ،یو ٹی محکموں کے ساتھ مل کر ان کے آپریشنز کو بہتر بنانے کے لئے اصلاحی اقدامات، پنشن عدالتیں اور پنشن معاملوں کی اینڈ ٹو اینڈ کمپیوٹرائزیشن میں پیش رفت جیسے جدت طرازِی اور کارکردگی کے لئے ان کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
         سنہا نے مزید کہا کہ یہ اَقدامات نہ صرف یوٹی اِنتظامیہ کے محکموں کو فائدہ ہوگابلکہ ہماری یوٹی کے عام شہریوں کی زندگی پر بھی براہ راست اثر پڑے گا۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیوبا کے صدر کا فلسطینیوں کی حمایت میں مارچ

Next Post

بیشتر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات

بیشتر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.