جمعرات, نومبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مضبوط، چوکنا معاشرہ مسلسل بیداری سے ہی ممکن : مرمو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-21
in قومی خبریں
A A
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا

Murmu

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا، متحد اور خود کفیل ہندوستان کے ان کے وژن کو یاد کیا

این وی ایس-03 کی کامیاب لانچنگ سے ہندوستان کی نیویگیشن خودمختاری مضبوط ہوگی: وزیر اعظم مودی

بھونیشور،//
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پیر کو اوڈیشہ کے ادیبوں سے درخواست کی کہ وہ اپنی تحریروں کے ذریعے سماج میں مسلسل بیداری پیدا کریں۔باری پدا میں آل انڈیا سنتالی رائٹرز ایسوسی ایشن کی 36ویں سالانہ کانفرنس اور ادبی میلے کا افتتاح کرنے کے بعد صدر جمہوریہ نے کہا کہ ادیب سماج کے چوکس پہریدار ہوتے ہیں۔ وہ اپنے عمل سے معاشرے کو بیدار کرتے ہیں اور اس کی رہنمائی کرتے ہیں۔ آج تین روزہ دورے پر اوڈیشہ پہنچیں محترمہ مرمو نے زور دیا کہ قبائلی برادری کے لوگوں میں بیداری پیدا کرنا ایک اہم کام ہے ۔صدر مملکت نے کہا کہ ایک مضبوط اور چوکنا معاشرے کی تعمیر مسلسل بیداری سے ہی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ادب کسی کمیونٹی کی ثقافت کا آئینہ دار ہوتا ہے اور کہا کہ قدرت کے ساتھ انسان کی فطری ہم آہنگی قبائلی طرز زندگی میں نظر آتی ہے ۔ صدر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ موسمیاتی تبدیلی آج ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے فطرت دوست زندگی بہت اہم ہے ۔
محترمہ مرمو نے مصنفین سے درخواست کی کہ وہ قبائلی برادریوں کے طرز زندگی کے بارے میں لکھیں تاکہ دوسرے لوگ قبائلی معاشرے کی زندگی کی اقدار کے بارے میں جان سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان مختلف زبانوں اور ادب کا خوبصورت باغ ہے ۔ سنتھالی زبان کے قارئین کو ترجمے کے ذریعے دوسری زبانوں کے ادب سے متعارف کرایا جائے اور سنتھالی ادب کو دوسری زبانوں کے قارئین تک پہنچانے کی کوششیں کی جانی چاہئیں۔صدر مملکت نے کہا کہ بچوں کو شروع سے ہی خود مطالعہ میں مصروف رکھنے کی ضرورت ہے ۔ سنتھالی ادب سمیت تمام ہندوستانی زبانوں میں بچوں کی دلچسپی، دل لگی اور قابل فہم ادب تخلیق کرنے پر زور دیا جانا چاہیے ۔انہوں نے سنتھالی زبان اور ادب میں تعاون کرنے والے ادیبوں اور محققین کی تعریف کی۔ صدر جمہوریہ نے اس بات کی بھی تعریف کی کہ آل انڈیا سنتالی رائٹرز ایسوسی ایشن 1988 میں اپنے قیام کے بعد سے سنتھالی زبان کو فروغ دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 22 دسمبر 2003 کو آئین کے آٹھویں شیڈول میں شامل ہونے کے بعد سرکاری اور غیر سرکاری شعبوں میں سنتھالی زبان کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے ۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1810
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بہنیں قربانی نہ دیتیں تو آج کرکٹر نہ ہوتا، شعیب ملک

Next Post

پانچ انتخابی ریاستوں میں 1760 کروڑ روپے کی نقدی، سامان اور آلات ضبط: کمیشن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا، متحد اور خود کفیل ہندوستان کے ان کے وژن کو یاد کیا

2026-11-03
این وی ایس-03 کی کامیاب لانچنگ سے ہندوستان کی نیویگیشن خودمختاری مضبوط ہوگی: وزیر اعظم مودی
قومی خبریں

این وی ایس-03 کی کامیاب لانچنگ سے ہندوستان کی نیویگیشن خودمختاری مضبوط ہوگی: وزیر اعظم مودی

2026-11-03
جہاںگیر پوری میں شراب کے عادی شخص نے والدین کی گھر میں موجودگی کے دوران ہی آگ لگا دی
قومی خبریں

جہاںگیر پوری میں شراب کے عادی شخص نے والدین کی گھر میں موجودگی کے دوران ہی آگ لگا دی

2026-11-03
قومی خبریں

ملک کے کئی حصوں میں شدید سے بہت شدید بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-11-03
قومی خبریں

کھرگے، سونیا اور راہل نے اندرا گاندھی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

2026-11-03
قومی خبریں

ماروتی سوزوکی کی ڈیزائر کی فروخت 35 لاکھ یونٹ سے تجاوز کرگئی

2026-11-03
’لداخ  یو وزیر اعظم مودی کی ترجیح‘
اہم ترین

’دفعہ۳۷۰کی منسوخی سے کشمیر ملک کے ساتھ متحد ہوا‘

2026-10-31
سمندری طوفان ارنب کمزور پڑا، ایک اور طوفان آنے کا خدشہ
قومی خبریں

سمندری طوفان ارنب کمزور پڑا، ایک اور طوفان آنے کا خدشہ

2026-10-30
Next Post
انتخابی فہرستوں کا مسودہ اگست میں تیار ہوگا

پانچ انتخابی ریاستوں میں 1760 کروڑ روپے کی نقدی، سامان اور آلات ضبط: کمیشن

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.