کپواڑہ//
شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں کرناہ کے نواگبرا علاقے میں ایک گاڑی کھائی میں گرنے سے کم از کم ۴؍افراد کی موت ہو گئی جبکہ ۱۰ دیگر زخمی ہو گئے۔
ایک اہلکار نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ گاڑی پھسل کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ۴؍افراد ہلاک ہو گئے۔
اہلکار نے بتایا کہ ایک نوعمر لڑکی سمیت چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے‘جن کی شناخت سیدہ نذیر (۲۲)، محمد سید رینا (۵۵)‘ رضیہ منظور (۱۸) اور نصرت بیگم (۳۳) کے نام سے ہوئی ہے، تمام نوگابرا کرناہ گاؤں کے رہنے والے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں گاڑی میں سوار ۱۰دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔زخمی افراد کی شناخت ریاض کریم (۳۵)‘ محمد اسماعیل چیچی (۳۰)، ڈرائیور محمد شفیع (۳۵)، روفیدہ بیگم (۴۵)‘ فاروق احمد بابازاد (۷۰) شاہینہ بیگم (۲۵)، سرجیلہ بیگم (۲۵)، ادیبہ بانو (۶)اور۱۰سالہ ادیب امجد۔ سبھی نوگابرا کرناہ گاؤں کے مقامی ہیں۔
اہلکار نے مزید کہا’’زخمیوں کا ایس ڈی ایچ تنگدھر میں علاج کیا جا رہا ہے۔ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے‘‘۔