پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

’انڈیا‘ میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-11-01
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یہ صرف دعویٰ ہے…

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

تو صاحبان ‘ مہر بان ‘ قدر دان ا ور … اور نادان …آج کی تازہ اورایک دم تازہ خبر یہ ہے کہ … کہ اپنے گورے گورے بانکے چھورے ‘ عمر عبداللہ کاکہنا ہے کہ ’انڈیا‘ میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں اور …اور بالکل بھی نہیں ہے ۔عمرصاحب اپنے مودی جی کے بھارت کی بات نہیں کررہے ہیں… ما شا ء اللہ مودی جی کے بھارت میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک اور کشل منگل ہے… اپنے صاحب‘ عمر صاحب تو ’انڈیا‘ کی بات کررہے ہیں…’انڈیا‘ بلا ک کی بات ۔ یقین کیجئے کہ عمرصاحب جو کہہ رہے ہیں وہ کوئی بریکنگ نیوز نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ انہوں نے جو کہا وہ پورا ملک جانتا ہے اور مودی جی کا بھارت بھی… اگر کوئی نہیں جانتا ہے تو… تو شاید ’انڈیا‘ نہیں جانتا ہے ۔ عمر صاحب جو کہہ رہے ہیں وہ تو ہونا ہی تھا… یہ کوئی انوکھی بات نہیں ہے… انوکھی بات تو… تو تب ہو تی جب ’انڈیا‘ میںسب کچھ ٹھیک ٹھاک ہوتا اور… اور اس بلاک کی حلیف جماعتوں میں معاملات طے ہو تے… بغیر کسی جھگڑے کے طے ہوتے… اگر ایسا ہو تا تو… تو وہ انوکھی بات ہو تی اورغیر متوقع بھی ۔’انڈیا‘ میں جو ہو رہا ہے اور… اور اُن ریاستوں میں ہو رہا ہے جہاں ایک ماہ سے بھی کم وقت میں اسمبلی الیکشن ہونے والے … یہ اگر کسی بات کی چغلی کھارہا ہے تو… تواس ایک بات کی کھا رہا ہے کہ… کہ ’انڈیا‘ نے انڈیا کو اپنے مفادات پر ترجیح نہیں دی ہے اور… اور بالکل بھی نہیں دی ہے اوراللہ میاں کی قسم یہ بات اپنے مودی جی اور ان کے ساتھی جانتے تھے اور جانتے ہیں… اسی لئے تو وہ ’انڈیا‘ کے معرض وجود میں آنے کے بعد بھی بغیر کسی لگی لپٹی کے کہہ رہے ہیں… پیشن گوئی بھی کررہے ہیں کہ…کہ’تیسری بار بھی… مودی سرکار‘… اور یقین کیجئے کہ ایسا ہی ہونے والا ہے اور… اور اس لئے ہونے والا ہے کیوں کہ ’انڈیا‘ میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے… ہاں ’انڈیا‘ اب بھی متحد ہے… لیکن صاحب ساتھ رہنے اور ساتھ دینے میں زمین اور آسمان کا فرق ہے… انڈیا کی جماعتیں ساتھ ہیں… لیکن یہ ایک دوسرے کو ساتھ نہیں دے رہی ہیں… بالکل بھی نہیں دے رہی ہیںکہ… کہ سب کے مفادات ایک دوسرے سے متصادم ہیں… ایک دوسرے سے ٹکرا رہے ہیں… اس لئے یہ جماعتیں بھی ایک دوسرے سے متصادم ہیں۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل پر فائرنگ میں ہلاک

Next Post

لال سنگھ کی قیادت میں ٹکڑے گینگ پھر سرگرم 

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ صرف دعویٰ ہے…

2025-07-06
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2025-07-05
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

امر ناتھ یاترا کا آغاز

2025-07-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2025-06-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب تو آزاد صاحب کو بخش دو!

2025-06-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

لال سنگھ کی قیادت میں ٹکڑے گینگ پھر سرگرم 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.