سرینگر/31 اکتوبر
شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے وائلو علاقے میں منگل کو ایک دہشت گردانہ حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔
’ایکس‘ پر ایک پولیس ترجمان نے کہا”دہشت گردوں نے جموں کشمیر پولیس کے ایک اہلکار‘ہیڈکانسٹیبل‘غلام محمد دار ساکن وائلو کرالپورہ بارہمولہ میں اس کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی۔ اسے علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹنگمرگ منتقل کر دیا گیا۔ صحت کی حالت نازک ہے“۔
تاہم ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
ٹنگمرگ کے بلاک میڈیکل آفیسر کے حوالے سے بتایا گیا کہ گولی سے زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال میں مردہ حالت میں لایا گیا تھا۔
اس سے پہلے گزشتہ ہفتے پولیس نے پائین شہر میں دہشت گردوں نے ایک پولیس انسپکٹر کو زخمی کردیا ‘ جس کی حالت اب بھی نازک بنی ہو ئی ہے ۔
پیر کو پلوامہ میں دہشت گردوں نے اتر پردیش کے ایک مزدور کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔