بانڈی پورہ//
شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے گریز کے نیرو گاؤں میں ہفتہ کی دوپہر ایک ۸سالہ بچی کشن گنگا دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔
ایک عہدیدار نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اس لڑکی کی شناخت اقرا بانو کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ نیرو کے محمد جمال میر کی بیٹی تھی، اپنے گاؤں کے قریب کشن گنگادریا میں پھسل گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تاہم جب تک بچی کو بچایا گیا وہ دم توڑ چکی تھی۔
عہدیدار کا کہنا تھا’’طبی قانونی رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔‘‘