جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بزرگوں کی دیکھ بھال، انہیں سماجی تحفظ فراہم کرنا ہماری قدیم روایت ہے

ان کاآشیرواد انمول‘ انتظامیہ یقینی بنائے گی کہ وہ خوش اور صحت مند زندگی گزاریں: سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-26
in مقامی خبریں
A A
’زیرو ویسٹ یاترا ہمارا عزم ‘:ایل جی کا امر ناتھ یاترا کیلئے دیہی ترقی کے محکمے کے اختراعی اقدامات کا آغاز

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر‘منوج سنہا نے آج سرینگر میں پنشنرز سمیلن کا افتتاح کیا اور پنشن سے فائدہ اٹھانے والوں سے بات چیت کی۔
اپنے خطاب میں، لیفٹیننٹ گورنر نے تمام بزرگ شہریوں کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے پروگرام میں شرکت کی۔ بزرگوں کا احسان ہمیشہ انمول ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ یقینی بنائے گی کہ پنشنر ایک خوش اور صحت مند زندگی گزاریں گے۔
سنہا کاکہنا تھا’’یہ ہماری قدیم روایت، تہذیبی فرض اوراقدارہیں کہ ہم بوڑھوں کی دیکھ بھال کریں، انہیں سماجی تحفظ فراہم کریں اور کمزور طبقوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کریں۔ یہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے کہ وہ یونیورسل کوریج فراہم کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ استفادہ کنندگان کے ساتھ احترام کے ساتھ برتاؤ کیا جائے‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے انٹیگریٹڈ سوشل سیکورٹی اسکیم کے تحت۱۰۰فیصد سیچوریشن حاصل کرنے اور مستفیدین میں ستمبر کے مہینے تک پنشن کی تقسیم کے لیے ضلع انتظامیہ سری نگر کی پوری ٹیم کی ستائش کی۔
سنہانے کہا کہ انتظامیہ تمام ضرورت مندوں تک پہنچنے کیلئے پرعزم ہے، اور انٹیگریٹڈ سوشل سکیورٹی اسکیم بغیر کسی پابندی کے مانگ پر مبنی اسکیم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرینگر میں۴۴ہزار سے زائد بوڑھوں، بیواؤں اور طلاق یافتہ افراد کا احاطہ کیا گیا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو فوائد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا نے یو ٹی بھر کے ضلعی عہدیداروں کو تلقین کہ وہ سری نگر ضلع انتظامیہ کے بہترین طریقوں کو نقل کریں اور سماجی تحفظ کی اسکیموں کو تیز تر کرنے کے لئے ضروری تکنیکی مداخلت کریں۔
سنہا نے کہا کہ قطار میں آخری آدمی تک موثر سماجی تحفظ کا جال معاشرے کو مضبوط کرے گا اور شہری غریبوں اور بے سہارا لوگوں کے حالات زندگی کو بہتر بنائے گا۔
پنشنرز سمیلن میں، لیفٹیننٹ گورنر نے بیوہ اور طلاق یافتہ پنشنرز اور معذور افراد کو خود روزگار کے منصوبوں میں انتظامیہ کی طرف سے تمام ضروری تعاون اور مدد کا یقین دلایا۔
سنہا نے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کوریج کو بڑھانے اور سب کے لیے زیادہ سے زیادہ تحفظ اور معیاری زندگی کو یقینی بنانے میں یو ٹی حکومت کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔
جموں کشمیر ملک کا واحد خطہ ہے جہاں بیوہ پنشن کے لیے اہل عمر۱۸ سال ہے۔ ایل جی نے کہا کہ انتظامیہ نے مینٹیننس اینڈ ویلفیئر آف پیرنٹس اینڈ سینئر سٹیزنز ایکٹ کے قوانین کو نوٹیفائی کیا ہے اور ان کی مناسب دیکھ بھال کے لیے ایک ہیلپ لائن بھی قائم کی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر کاکہنا تھا’’آج جموں کشمیر میں پنچایتوں میں سینئر سٹیزن کلب ہیں۔اس کے علاوہ ۱۳ ؍اضلاع میں سینئر سٹیزن ہومز قائم کیے گئے ہیں اور باقی اضلاع کو اس سال کور کیا جائے گا‘‘۔
سنہا نے استفادہ کنندگان کو منظوری کے خطوط اور طبی امدادیں حوالے کیں اور سماجی بہبود کی دیگر مختلف اسکیموں کے تحت بغیر کسی رکاوٹ کے فوائد تک رسائی کے بارے میں بھی دریافت کیا۔
فائدہ اٹھانے والوں نے سماجی تحفظ کی اسکیموں کے تحت فوائد کی توسیع کے آسان طریقہ کار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صدر جمہوریہ ۳۱؍اکتوبر کو دو روزہ دورے پر لہیہ جائیں گی

Next Post

اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
Next Post
اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.