پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کرکٹ ورلڈ کپ اورپاکستان

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-10-26
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

مانتے ہیں ہم … یہ مانتے ہیں کہ قسمت کا بڑا عمل دخل ہو تا ہے… آپ کی زندگی میں قسمت کا بڑا عمل دخل ہو تا ہے اور… اور پاکستان کی ٹیم … کرکٹ ٹیم کو دیکھ کر اگر کسی کو قسمت پر یقین نہیں ہو گا … تو… تو ورلڈ کپ میں ہمسایہ ملک کی کرکٹ ٹیم کی کا کردگی کو دیکھ کر وہ بھی آنکھیں بند کرکے اس بات کاحلفاً اقرار کرے گا کہ… کہ قسمت واقعی میں ایک شئے ہے… ایک چیز ہے … ایسی چیز جو کسی ناچیز … پاکستان کرکٹ جیسی ناچیز کو بھی جیت دلا سکتی ہے اور… اور ورلڈ کپ کے پہلے دو میچوں میں پاکستان کے ساتھ بالکل ایسا ہی ہوا … اس نے پہلے دو میچ اس لئے جیت لئے کیوں اس کی قسمت اچھی تھی… کار گردگی ‘ اچھی نہیں تھی… لیکن قسمت اچھی تھی … سو وہ جیت گئی… باقی کے تین میچوں میں اس ٹیم کو ہار کا سامنا کرنا پڑا… حتیٰ کہ افغانستان سے بھی یہ ٹیم ہار گئی اور… اور اس لئے ہار گئی کہ قسمت مہر بان تو گدھا بھی پہلوان… لیکن صاحب مسئلہ یہ ہے کہ … کہ آخر قسمت کب تک مہر بان رہے گی… روز ‘ روز تو نہیں رہے گی… اور بالکل بھی نہیں رہے گی…پہلے دو میچوں میں رہی اور پاکستان کی ٹیم جیت گئی… لیکن اس کے بعد نہیں رہی اور… اور اس لئے نہیں رہی کہ… کہ شاید قسمت کو بھی شرم آئی ہو گی … یہ بھی شرم سے پانی پانی ہوئی ہو گی… اسے بھی احساس ہوا ہو گا کہ… کہ وہ اکیلے پاکستان کو جتوا نہیں سکتی ہے کہ… کہ یہ منصفانہ نہیں ہے… بالکل بھی ‘ یہ ورلڈ کپ میں شریک دوسری ٹیموں کے ساتھ زیادتی ہو گی… نا انصافی ہو گی… جو قسمت کے سہارے میدان میں نہیں اترتی ہیں… بلکہ اپنے ٹیلنٹ ‘ اپنی صلاحیت ‘ اپنی محنت کے بل پر میدان میں اترتی ہیں اور… اور میدان مار بھی لیتی ہیں … یقینا دوسری ٹیمیں بھی ہارتی ہیں… لیکن پاکستان کی ٹیم جس طرح ہارتی ہے … اسے ہار نہیں بلکہ شکست فاش اور ذلت آمیز ہار ہی کہا جا سکتا ہے… یہ ٹیم ہار رہی ہے اور… اور مسلسل ہار رہی ہے … یہ اس ٹورنامنٹ اور اس میں شریک دوسری ٹیموں کیلئے اچھی بات ہے اور… اور اس لئے ہے کیونکہ آگے وہیں ٹیمیں بڑھیں گی اور بڑھنی بھی چاہئیں‘ جو آگے بڑھنے کی مستحق ہوں… جو میدان میں قسمت کے سہارے نہیں بلکہ اپنے ٹیلنٹ کے سہارے اور بھروسے اترتی ہیں۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بادامی باغ میں فوج اور پولیس کی مشترکہ میٹنگ، سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

Next Post

فرسودہ خیالات کی حامل قیادت

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

فرسودہ خیالات کی حامل قیادت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.