ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جی ڈبلیو ۱۳ سے کشمیرمیں بجلی کا منظر نامہ بہتر ہوگا

یہ منصوبہ وادی کو بجلی کا متبادل ذریعہ پیش کرے :سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-21
in اہم ترین
A A
کشمیر اگلے سال ریل سے کنیاری کماری سے جڑجائیگا:سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر//
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعے کے روز کہاکہ گیگا واٹ (جی ڈبیلو)۱۳قابل تجدید توانائی پروجیکٹ کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کا مشکور ہوں۔
ایل جی نے کہاکہ اس پروجیکٹ کو لہیہ ، آلسٹینگ سری نگر ٹرانسمیشن لائن سے بھی جوڑا جائے گا جس سے وادی کشمیر کو سردی کے ایام میں متواتر بجلی فراہم ہوگی۔ان کے مطابق یہ منصوبہ وادی کو بجلی کا متبادل ذریعہ پیش کرے گا جس کے نتیجے میں سرمائی ایام کے دوران جموں وکشمیر کو بجلی کی معقول فراہمی یقینی بن جائے گی۔
ان باتوں کا اظہار جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راج بھون سری نگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
سنہانے کہاکہ حالیہ دنوں مرکزی حکومت نے لداخ کے لئے جی ڈبیلو ۱۳قابل تجدید توانائی پروجیکٹ کو منظوری دی ہے اور اس پروجیکٹ کو لہیہ آلسٹینگ سرینگر لائن سے بھی جوڑا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس منصوبے سے وادی کشمیر کو بھی بجلی فراہم ہوگی اور یہ کہ میں مرکزی حکومت خاص کر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ایل جی نے کہاکہ ۳گیگا واٹ قابل تجدید توانائی پروجیکٹ سے ملک کے دیگر حصوں کے علاوہ جموں وکشمیر بھی مستفید ہوگا۔انہوں نے کہاکہ یوٹی انتظامیہ لوگوں کو بغیر خلل اور قابل بھروسہ بجلی کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔
سنہا نے مزید کہاکہ یہ باوقار منصوبہ چوبیس گھنٹے بجلی کی دستیابی کو یقینی بنائے گا۔ان کے مطابق لداخ سے کشمیر کو بجلی کی منتقلی سے جموں خطے میں بھی برقی رو کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔
ایل جی نے کہاکہ بجلی پیدا کرنے کیلئے ٹرانسمیشن لائن ہماچل پردیش اور پنجاب سے ہوتے ہوئے ہریانہ تک چلے گی جو نیشنل گرڈ کے ساتھ مربوط ہوگی اور لداخ کے موجودہ گرڈ اور کشمیر کے گاندربل ضلع میں ۲۲۰کے وی آلسٹینگ گرڈ سے لہیہ ، آلسٹینگ سری نگر لائن کے ذریعے بجلی فراہم کرئے گی اور اس طرح سے وادی کشمیر کو بھی اس سے فائدہ ہوگا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ گاندربل ضلع میں آلسٹینگ گرڈ کو مزید۲۲۰کے وی زینہ کوٹ گرڈ سے جوڑا گیا ہے ، مزید براں ۲۲۰کے وی میر بازار گرڈ کو آلسٹینگ گرڈ سے منسلک کیا جارہا ہے۔کشمیر کے۲۲۰کے وی گرڈز کے ساتھ لداخ کے مجوزہ کنیکٹوٹی کو مد نطر رکھتے ہوئے یہ یقین کے ساتھ کہا جاسکتا ہے کہ لداخ سے بجلی کی منتقلی پوری وادی کشمیر پر مثبت اثر ڈالے گی، خاص طور پر موسم سرما کے مہینوں میں بجلی کی دستیابی میں کافی بہتری آنے کی امیدہے۔
سنہانے مزید بتایا کہ جی ڈبیلو ۱۳منصوبہ بیٹری انرجی سٹوریج سسٹم سے لیس ہے جو لدخ اور کشمیر کے درمیان بچھائے گئے ٹرانسمیشن سسٹم کی صلاحیت کی بنیاد پر جموں وکشمیر کو چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کی بدولت سردی کے ایام میں وولٹیج میں بھی بہتری واقع ہوگی۔
ایل جی نے کہاکہ خط لداخ میں آر ای پروجیکٹ کم کاربن فوٹ پرنٹس کے ساتھ قابل تجدید توانائی فراہم کرے گا اور کشمیر ، لدخ خطوں میں سردی کے ایام میں بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھائے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ لہیہ آلسٹینگ سری نگر لائن کے ذریعے آر ای پاور کی دستیابی وادی میں ٹرانسمیشن سسٹم کو بھی بہتر بنائے گا۔انہوں نے کہاکہ یوٹی انتظامیہ نے لداخ سے کشمیر تک چار سو کے وی کی نئی ٹرانسمشین لائن بچھانے کی تجویز پیش کی ہے۔
سردی کے ایام میں بجلی فراہم کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ انتظامیہ نے سردیوں کے دوران مزید بجلی کی فراہم کی خاطر زمینی سطح پر کام شروع کیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے بتایا کہ برف ہٹانے کیلئے درکار سازو سامان بھی بہتر پوزیشن میں ہیں۔ایل جی نے کہاکہ راشن ، ادویات اور دیگر ضروری سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کو بھی یقینی بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جارہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سابقہ حکومتوں نے لوگوں کے ساتھ نا انصافی کی:رویندر رینا

Next Post

غزہ میں ہسپتال پر بمباری جارحیت اور بربریت کی سیاہ ترین مثال:فاروق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
مسافروں اور سیاحوں کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات اُٹھانا لازمی

غزہ میں ہسپتال پر بمباری جارحیت اور بربریت کی سیاہ ترین مثال:فاروق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.